افواہوں پر توجہ نہ دیں، حکومت اپنی مدت پوری کریگی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار WhatsAppFacebookTwitter 0 13 August, 2025 سب نیوز

لاہور(سب نیوز)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ افواہوں پر توجہ نہ دیں، حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، کھینچا تانی میں بہت وقت ضائع ہو چکا ہے، پاکستان کو آگے لیکر جانے کیلئے تمام سیاسی پارٹیوں کو مل کر کردارادا کرنا ہوگا۔
لاہور میں حضرت داتا گنج بخش کے عرس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اللہ نے پاکستان کو بے مثال کامیابیاں عطا کیں، سب سے بڑی کامیابی پاکستان کو معرکہ حق میں عطا کی، اللہ نے پاکستان کو فضا، زمین اور سمندر کی جنگ میں کامیابی سے نوازا، پاکستان نے 4 روزہ جنگ میں بھارت کوعبرتناک شکست دی۔
انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت میں بہتری آ رہی ہے اور سفارتی محاذ پر بھی پیشرفت ہو رہی ہے، یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک پاکستان دنیا کے نقشے پر ایک مضبوط اسلام کا قلعہ بن کر نہ ابھرے۔اس دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ محسن نقوی کو وزیراعظم اور نواز شریف کو صدر بنانے کی خبریں زیر گردش ہیں، جس پر اسحاق ڈار نے جواب دیا کہ ڈس انفارمیشن اور افواہوں سے پرہیز کرنا چاہیے، محسن نقوی کے حوالے سے ایسی کوئی بات درست نہیں جبکہ نواز شریف کے حوالے سے بھی ایسی کوئی بات نہیں، جب تک کوئی چیز ثابت نہ ہو بات آگے نہیں پہنچانی چاہیے، حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ ملک اور اداروں کے خلاف ہتھیار اٹھانا بغاوت ہے، پی ٹی آئی والوں پر قانونی مقدمات ہیں جن کا فیصلہ عدالتوں نے کرنا ہے، ہم عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں، ملک کو اتحاد کے ساتھ آگے لے کر جانا چاہیے، کھینچا تانی میں بہت وقت ضائع ہوچکا ہے، پاکستان کو آگے لیکر جانے کیلئے تمام سیاسی پارٹیوں کو مل کر کردارادا کرنا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی پر بات کرنے کیلئے کل وزارت خارجہ میں امریکی وفد آیا ہوا تھا، امریکا کو گزشتہ ایک سال سے ثبوت دے رہے ہیں مجید بریگیڈ بی ایل اے کا حصہ ہے، جعفر ایکسپریس واقعہ میں مجید بریگیڈ بھی ملوث تھی، ہم نے امریکا کو مجید بریگیڈ کے بے شمار ثبوت دیئے، ہمارے فراہم کئے گئے ثبوتوں پرامریکا کو مجبورا مجید بریگیڈ کو دہشتگرد تنظیموں میں شامل کرنا پڑا، ہم نے امریکا کے آفیشل اعلان کا انتظار کیا، پھر اپنی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر خبر دی۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ جولائی کو واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ سے بات ہوئی تو میں نے یہ بات اٹھائی تھی، امریکا نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے کردار کی تعریف کی، ساری چیزوں کے پیچھے ایک بیک گراونڈ ہوتا ہے۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ حکومتِ پاکستان، وزیراعظم شہباز شریف اور وزارتِ خارجہ نے غزہ پر اسرائیلی قبضے کی بھرپور مذمت کی اور ہماری جانب سے عالمی سطح پر اس معاملے پر مثر آواز بلند کی گئی ہے، بہت جلد او آئی سی کا ہنگامی اجلاس جدہ میں منعقد ہوگا۔

نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ نیشنل سکیورٹی کمیٹی کی میٹنگ نے دوٹوک انداز میں کہہ دیا اگر ہمارا پانی روکا گیا تو اس کو اعلان جنگ تصور کیا جائے گا، سندھ طاس معاہدے پر بھارت خود انٹرنیشنل فورم پر گیا اور بعد میں بھاگنے کی کوشش کی، بھارت کو بھاگنے نہیں دیا گیا، سندھ طاس معاہدہ انٹرنیشنل قوانین کے مطابق تبدیل ہو سکتا نہ ختم کیا جاسکتا ہے، 24 کروڑ عوام یہ نہیں چاہتے کہ ہمارا ایک قطرہ بھی کہیں اور جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپنجاب حکومت نے اسکولوں کی چھٹیوں سے متعلق فیصلہ تبدل کردیا پنجاب حکومت نے اسکولوں کی چھٹیوں سے متعلق فیصلہ تبدل کردیا فیلڈ مارشل عاصم منیر کو آذربائیجان کے اعلی ترین پیٹریاٹک وار میڈل سے نواز دیا گیا ٹیکس فراڈکیسز کی تحقیقات، ایف بی آر کو اضافی اختیارات مل گئے پاکستان اور امریکا کا داعش، ٹی ٹی پی اور بی ایل اے سے مل کر لڑنے کا فیصلہ جشنِ آزادی: چیئرمین سی ڈی اے کی کیپیٹل ہسپتال میں خصوصی تقریب میں شرکت قومی اسمبلی: فورسز کو 3 ماہ کیلئے مشکوک شخص کی گرفتاری کا اختیار دینے کا بل منظور TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: حکومت اپنی مدت پوری مجید بریگیڈ پاکستان کو اسحاق ڈار نے کہا کہا کہ

پڑھیں:

پائیدارمعاشی ترقی کیلئے صنعت وپیداوار اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد، وزیراعظم شہباز شریف(shahbaz shrif) نے ملکی معیشت کی پائیدارترقی کیلئے صنعت وپیداوار کا فروغ اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر قرار دیا ہے۔ کہا برآمدات بڑھانے کے لیے مؤثر پالیسی اقدامات حکومت پالیسی ترجیحات کا حصہ ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں ملکی معیشت پر اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ تمام اصلاحات اور اقدامات میں انتظامی شفافیت اوربہترین کارکردگی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

صنعت و تجارت اور معیشت کے مختلف شعبہ جات میں اصلاحات طویل المدتی معاشی افادیت اور عوامی فلاح پر مرکوز ہونا چاہیے۔

وزیراعظم نے کہا توانائی کی بچت اور سستی ٹرانسپورٹ کی ملکی ضروریات پوری کرنے کے لئے جامع اور موثر الیکٹرک وہیکلز پالیسی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:مئی ، 3161 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، مجموعی تعداد 297,239 ہو گئی، ایس ای سی پی

وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں جدید ٹیکنالوجی کی شمولیت کے لئے تمام وزارتوں اور ماہرین کو بامعنی مشاورت یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا کیوں ایران سے ڈیل کی بھیک مانگ رہا ہے؟ امریکی ڈیموکریٹک سینیٹر کے وزیر خارجہ سے سخت سوالات
  • اسحاق ڈار کا کویتی وزیر خارجہ سے رابطہ‘ بیلجیئم میں تعینات پاکستانی سفیر کی ملاقات
  • کفایت شعاری اقدامات، حکومت نے مارکیٹوں اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار میں توسیع کردی گئی
  • دکانیں، بازار، شاپنگ مالز اور عمومی ریٹیل کاروبار رات 9 بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت دینے کا فیصلہ
  • ایران سے مذاکرات کے امکانات روشن ہیں، معاہدے کا حتمی نہیں کہہ سکتے، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو
  • پائیدارمعاشی ترقی کیلئے صنعت وپیداوار اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے، وزیر اعظم
  • اسحاق ڈار کویتی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، بدلتی عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • مصر کے وزیرِ خارجہ کا اسحاق ڈار کو ٹیلیفون، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال
  • میں بالکل ٹھیک اور صحت مند ہوں؛گلوکارہ طاہرہ سید کی سوشل میڈیا افواہوں کی تردید
  • خطے میں تنازعات کے پُرامن حل کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے: اسحاق ڈار