data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد : رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو تفرقہ انگیز باتوں کے بجائے خدمت پر توجہ دینی چاہیے۔

مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ پاکستان کھوکھلے بیانیے کا متحمل نہیں ہو سکتا لہٰذا وزیراعلیٰ پنجاب کو تفرقہ انگیز باتوں کے بجائے خدمت پر توجہ دینی چاہیے۔ شازیہ مری نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری ہمیشہ سیلاب متاثرین کی مدد پر فوکس کرتے ہیں، جو سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف مانگ رہے ہیں وہ سیاست نہیں کر رہے، لوگ اب بھی پانی میں پھنسے ہیں اور مدد کے منتظر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے کھوکھلے بیانات پر نہیں، جو جوس کے ڈبوں پر تصویریں لگا رہے ہیں اور ٹک ٹاک بنا رہے ہیں اسے ریلیف ورک کہتے ہیں۔

ویب ڈیسک فاروق اعظم صدیقی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: شازیہ مری نے کہا

پڑھیں:

چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام شروع، نوازشریف آئی ٹی سٹی گیم چینجر منصوبہ ثابت ہو گا: مریم نواز

لاہور (نیوز رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز کے ویژن کے مطابق ڈیجیٹل پنجاب کے خواب کی تکمیل کی جانب اہم قدم اٹھاتے ہوئے پنجاب میں چیف منسٹر آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام کا آغازکر دیا گیا۔ آئی ٹی گریجویٹس کو آئی ٹی کمپنیوں کے ساتھ منسلک کرنے کی شاندار کاوش ہے۔ چیف منسٹر آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام کے تحت پانچ ماہ کی انٹرن شپ کے دوران 50 ہزار روپے سکالر شپ دیا جائے گا۔ آئی ٹی اور کمپیوٹر سائنس گریجویٹس کے معروف سافٹ ویئر ہاؤسز میں انٹرن شپ کا شاندار موقع ہے۔ آئی ٹی گریجویٹس مارکیٹ کے مطابق سکلز اور ٹیکنالوجی میں ٹریننگ حاصل کر سکیں گے۔ آئی ٹی کمپنیز میں انٹرن شپ سے پروفیشنل اور ایکسپرٹ ماہرین سے استفادہ کرنے کا نادر موقع بھی ملے گا۔ چار سال میں ڈگری مکمل کرنے والے پنجاب کے رہائشی آئی ٹی گریجویٹ آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں۔ cmitinterns.punjab.gov.pk پر طلبہ آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ پنجاب کو آئی ٹی کا حب بنا کر ترقی کی نئی راہ پر گامزن کر رہے ہیں۔ نواز شریف آئی ٹی سٹی گیم چینجر منصوبہ ثابت ہوگا۔ جبکہ ماحول پر کاپ 30 کانفرس  کل  سے برازیل میں شروع ہوگی، کانفرنس 21 نومبر تک جاری رہے گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب کی نمائندگی کریں گی۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیربلدیات ذیشان رفیق اور وزیر تعلیم رانا سکندر حیات بھی وزیراعلیٰ کے ساتھ ہوں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز 19 ماہ میں ’ویسٹ ٹو ویلیو، وژن ٹو گلوبل ایکشن‘ کے پنجاب حکومت کے وژن پر گفتگو کریں گی۔ پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں پر مبنی ٹرانسپورٹ، ستھرا اور گرین پنجاب کی تفصیلات بیان کریں گی۔ پنجاب میں سموگ کے خاتمے اور فضائی معیار کی بہتری کے اقدامات پر بات کریں گی، تاریخ میں پہلی بار پنجاب کے تمام شعبوں کوماحول دوست بنانے کے اقدامات بیان کریں گی۔ پنجاب کے 42 شہروں میں الیکٹرک بسیں چلانے کے اقدام پر روشنی ڈالیں گی۔ صوبہ کو ٹی 30 وژن کے ماحولیاتی معیار کا صوبہ بنانے کا اعلان کریں گی۔ پنجاب میں ایک لاکھ بیس ہزار الیکٹرک موٹرسائیکل اور رکشے چلانے کے وژن پر بات کریں گی، 1100 الیکٹرک ٹیکسیاں چلانے کے اقدامات پر وزیراعلیٰ اظہار خیال کریں گی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے پرقومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد اور شاباش دی اور کہاکہ صائم ایوب کی عمدہ بیٹنگ نے پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ پاکستانی ٹیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کر کے فتح حاصل کی۔

متعلقہ مضامین

  • کاپ 30: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا جاسنڈا آرڈن کے ہمراہ ‘پاکستان پویلین’ کا افتتاح
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کا نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم کے ہمراہ کاپ 30 میں ’پاکستان پویلین‘ کا افتتاح
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا امن اور ترقی کیلئے سائنس کے عالمی دن پر پیغام
  • مریم نواز علامہ اقبال کے فلسفے پر عمل کرتے ہوئے پنجاب کو فلاحی صوبہ بنا رہی ہیں: عظمیٰ بخاری 
  • وزیر اعلیٰ مریم نواز عالمی کانفرس میں شرکت کے لیے برازیل پہنچ گئیں
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ملکی سیاست میں شدید ہلچل کے دوران نیویارک پہنچ گئیں
  • اقبالؒ کے افکار پر عمل سے پاکستان فلاحی ریاست بن سکتا ہے: مریم نواز
  • اقبال کے افکار پر عمل کر کے پاکستان کو فلاحی ریاست بنایا جاسکتا ہے: مریم نواز
  • چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام شروع، نوازشریف آئی ٹی سٹی گیم چینجر منصوبہ ثابت ہو گا: مریم نواز
  • پاک افغان بے نتیجہ مذاکرات اور طالبان وزرا کے اشتعال انگیز بیانات، جنگ بندی کب تک قائم رہے گی؟