اربعین فاؤنڈیشن کی عوام سے بزرگان ملت کے فیصلوں کی تائید کی اپیل
اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT
اپنے بیان میں اربعین فاؤنڈیشن نے کہا کہ 10 صفر کا دن بھی ختم ہو گیا، لیکن بارڈرز اوپن نہ ہو سکے۔ پاکستان میں اپنے وجود کی بقا کیلئے بزرگان ملت کے فیصلوں کی تائید کریں۔ اسلام ٹائمز۔ اربعین فاؤنڈیشن پاکستان نے زائرین کرام سے اپیل کی ہے کہ بزرگان ملت کے فیصلوں کی تائید کریں۔ اپنے جاری بیان میں اربعین فاؤنڈیشن نے کہا کہ آج 10 صفر کا دن بھی ختم ہو گیا، لیکن بارڈرز اوپن نہ ہو سکے۔ پاکستان میں اپنے وجود کی بقا کے لئے بزرگان ملت کے فیصلوں کی تائید کریں۔ تفتان اور ریمدان بارڈر پر ابھی کوئی زائر موجود نہیں ہے، بعض حضرات جعلی ویڈیوز چلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی وزیر دفاع کے مطابق بارڈر کو مستقل بند نہیں کیا گیا ہے، جلد اوپن کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اربعین فاؤنڈیشن
پڑھیں:
’تضحیک بند کریں، انسانیت دکھائیں‘ جگن کاظم اپنے ہی مداحوں پر کیوں برس پڑیں؟
اداکارہ، میزبان اور یوٹیوبر جگن کاظم نے سوشل میڈیا صارفین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مشہور شخصیات کے خلاف مسلسل تضحیک آمیز رویے پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔ یہ ویڈیو اس وقت سامنے آئی جب جگن نے اداکارہ علیزے شاہ سے نہ صرف نجی طور پر بلکہ برسرعام بھی صلح کر لی، تاہم سوشل میڈیا پر جاری منفی تبصروں نے انہیں شدید ردعمل ظاہر کرنے پر مجبور کردیا، انہوں نے کہا:
’ہم بطور قوم، بطور انسان اتنے بے حس کیوں ہو گئے ہیں؟‘
یہ بھی پڑھیے جگن کاظم کو خوبصورت مرد سے شادی کرکے بھی پچھتاوا کیوں؟
اپنے یوٹیوب چینل پر 10 منٹ کی ویڈیو میں جگن کاظم نے کہا:
’ہمیں دوسروں کو دکھ دینا کیوں اچھا لگتا ہے؟ علیزے اور میرے درمیان معاملہ حل ہو گیا ہے، لیکن ٹرولنگ ابھی تک جاری ہے۔ ایک انسان غلطی کرتا ہے، معافی مانگتا ہے، تو یہ اتنا بڑا مسئلہ کیوں بن جاتا ہے؟
انہوں نے مزید کہا کہ لوگ اس معافی کو بھی شکوک و شبہات کی نظر سے دیکھ رہے ہیں کہ آیا یہ سچ تھی، ضروری تھی، یا علیزے کے لیے فائدہ مند بھی ہوگی یا نہیں۔
جگن نے واضح کیا کہ وہ علیزے کے ساتھ ہونے والی نجی بات چیت کو عوامی سطح پر شیئر نہیں کریں گی، اگرچہ کچھ فالوورز نے اس کی درخواست بھی کی۔
لیکن جو چیز جگن کو سب سے زیادہ رنجیدہ اور برہم کر گئی، وہ علیزے شاہ کے خلاف جاری ٹرولنگ تھی۔
یہ بھی پڑھیے جگن کاظم نے علیزہ شاہ سے معافی کیوں مانگی؟
انہوں نے علیزے کی تعریف کرتے ہوئے بتایا کہ نوجوان اداکارہ نے ان کی معذرت کا ’خوبصورت جواب’ دیا، مگر علیزے کے خلاف مسلسل منفی تبصروں نے جگن کو اجتماعی بے حسی پر سوال اٹھانے پر مجبور کر دیا۔
’علیزے کا دل ٹوٹا ہوا ہے۔ وہ ایک تکلیف دہ تجربے سے گزر رہی ہے — ایک ایسا تجربہ جس میں میرا بھی ہاتھ تھا۔ لیکن ہمارے معاشرے میں جب کوئی شخص جذباتی اذیت سے دوچار ہوتا ہے، تو ہم اسے سہارا دینے کے بجائے، مزید زخم دیتے ہیں۔‘
جگن نے کہا کہ علیزے دماغی صدمے سے گزر رہی ہے، اور ایسی حالت میں محبت اور تعاون کی ضرورت ہوتی ہے، نہ کہ نفرت اور طنز کی۔
اختتام پر جگن کاظم نے سوشل میڈیا پر منفی طرز عمل پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا:
’لوگوں کے پاس اتنا فالتو وقت ہے کہ کسی کو آن لائن فالو کرتے ہیں، اور پھر اس کے ہر پوسٹ پر تبصرہ کر کے اسے ذلیل کرتے ہیں؟ کیا یہی بچا ہے ہمارا تفریح کا ذریعہ؟’
اگر ہم خود اپنے لوگوں کو عزت نہیں دیں گے، تو کون دے گا؟‘
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اداکارہ علیزے شاہ جگن کاظم