یوم آزادی پر پروفائل فوٹو کو قومی پرچم سے کیسے سجائیں, آسان طریقہ کار
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
سٹی42: پاکستان بھر میں اور پاکستان سے باہر پاکستانی ڈایاسپورا میں پاکستان کی آزادی کا جشن جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔ پاکستان کے ساتھ وابستگی ظاہر کرنے کا ایک طریقہ سوشل پلیٹ فارمز پر اپنی پروفائل فوٹو کو پاکستانی پرچم سے مزین کرنا بھی ہے۔
یوم آزادی پر فیس بک پر اپنی پروفائل فوٹو کو قومی پرچم سے کیسے سجائیں, آسان طریقہ کار ہم بتا رہے ہیں۔ اس پر عمل کرنا بالکل آسان ہے۔
14 اگست کو ملک بھر میں یوم آزادی روایتی جوش و خروش سے منایا جاتا ہے مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ فیس بک پر بھی آپ اس موقع کو فیس بک پروفائل فوٹو کے ذریعے اپنے جذبات کے اظہار کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔
جشن آزادی کی خوشیاں، برائلر گوسشت کی نئی قیمت کیا؟
جی ہاں آپ اپنی فیس بک پروفائل فوٹو کو پاکستانی پرچم سے سجا کر 14 اگست مناسکتے ہیں۔
ویسے تو فیس بک کا اپنا پروفائل فریم بھی ہے مگر وہ اتنا اچھا نہیں جتنا ایک ویب سائٹ ویب سائٹ رینبو فلٹر کا، جسے آپ اس مقصد کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔
سب سے پہلے تو آپ رینبو فلٹر کی ویب سائٹ پر جائیں اور وہاں اپ لوڈ امیج بٹن پر کلک کریں۔
https://rainbowfilter.
پنجاب پولیس میں بھرتیاں, ویٹنگ لسٹ کے امیدواروں کیلئے بڑی خوشخبری
اس کے بعد آپ کے سامنے پروفائل فوٹو پاکستانی پرچم سے سج کر سامنے آجائے گی جس کو آپ ڈاﺅن لوڈ کرکے خود فیس بک پر اپ لوڈ کرسکتے ہیں۔
البتہ اگر آپ پروفائل فوٹو کے لیے فیس بک فریم کو استعمال کرنا چاہتے ہیں تو یہ فیچر ڈیسک ٹاپ ورژن پر ہی کام کرتا ہے۔
اس کے لیے پروفائل فوٹو کو اپ لوڈ کرنے کے آپشن پر کلک کرکے ایڈ فریم کے آپشن کا انتخاب کریں۔
وہاں سرچ فیلڈ پر پاکستان لکھیں گے تو پاکستانی پرچم کا فریم بائیں جانب نظر آئے گا۔
ٹیکساس : ٹرین حادثہ، 35 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئی
اس پر کلک کرنے پر پروفائل فوٹو میں ایک چھوٹے سے پاکستانی پرچم کا اضافہ ہو جائے گا۔
Waseem Azmetذریعہ: City 42
پڑھیں:
بین الاقوامی ذرائع نے ٹرمپ اور شہباز کی ملاقات کو کیسے کور کیا؟
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات کو عالمی میڈیا نے اہم سفارتی پیش رفت کے طور پر پھیلا دیا ہے، جس نے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں ممکنہ نرمی کی امیدوں کو اجاگر کیا ہے۔
اے پی نیوز: ’گرم ہوتے تعلقات کا سنگِ میل‘اے پی نیوز نے رپورٹ کیا کہ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں شہباز شریف کے ساتھ ملاقات کی، جسے ایک امریکہ پاکستان تعلقات میں گرم جوشی کی علامت قرار دیا گیا ہے۔
اس رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران ہوئی، جب پاکستان اور دیگر مسلم ممالک نے غزہ کی صورتحال پر بات چیت کی تھی۔
رائٹرز: تجارتی اور اسٹریٹجک مفادات
رائٹرز نے اس ملاقات کو تجارتی اور اسٹریجک لحاظ سے اہم قرار دیا، اور نیوز ایجنسی نے بتایا کہ یہ ملاقات ایک ایسے دور میں ہوئی ہے جب واشنگٹن پاکستان کی جانب رجحان دکھا رہا ہے، خاص طور پر بھارت کے ساتھ تعلقات میں کشیدگی کے درمیان۔
بلومبرگ: تعلقات میں بہتری کے آثاربلومبرگ نے اس ملاقات کو اس بات کی نشانی قرار دیا کہ دونوں ممالک تعلقات کو بہتر بنانے کی راہ اختیار کر رہے ہیں۔
رپورٹ میں ذکر ہے کہ اس کا امکان ہے کہ ملاقات دونوں ممالک کے لیے تجارتی مواقع اور سلامتی تعاون کو فروغ دے گی۔
یہ کوریج اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ بین الاقوامی سطح پر اس ملاقات کو پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں مثبت تبدیلی کی سمت میں ایک اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں