Daily Mumtaz:
2025-08-13@19:51:29 GMT

ویسٹ انڈیز سے شکست پر رضوان صفایاں دینے لگے

اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT

ویسٹ انڈیز سے شکست پر رضوان صفایاں دینے لگے

ویسٹ انڈیز سے 34 سال بعد ون ڈے سیریز میں تاریخ ساز شکست پر پاکستان ٹیم کے کپتان محمد رضوان صفائیاں دینے لگے۔ انہوں نے کہا کہ آخری 10 اوورز میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم ہم سے میچ دور لے گئی، قسمت نے بھی ساتھ نہیں دیا، جیڈن سیلز نے پوری سیریز میں ہمیں پریشان کیا۔
ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو آخری اور فیصلہ کن ون ڈے میں 202 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر 3 میچز پر مشتمل سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی ہے۔
میچ کے بعد گفتگو میں ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ویسٹ انڈیز سے شکست کی وجہ جلد وکٹیں گرنے کو قرار دیا اور کہا کہ ابتدائی 40 اوورز تک میچ ہمارے ہاتھوں میں تھا لیکن پھر ویسٹ انڈین بیٹرز نے شاندار بیٹنگ کی۔
رضوان نے کہا کہ شائی ہوپ نے عمدہ اننگز کھیلی، ہدف کے تعاقب میں3 وکٹیں جلد گرنے کے بعد سنبھل نہ سکے ، جیڈن سیلز نے پوری سیریز میں بہت اچھی بولنگ کی ہے ۔
قومی ٹیم کے کپتان کا مزید کہنا تھا کہ ایک پچ پر تیسرا میچ کھیل رہے تھے، آخری 10 اوورز میں ویسٹ انڈین بیٹرز نے بہت اچھی بیٹنگ کی،کہہ سکتےہیں کہ ہمارے پاس پانچواں بولرنہیں، صائم، سلمان 8 ، 8 اوورزکرتے ہیں۔

Post Views: 8.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ویسٹ انڈیز

پڑھیں:

34سال بعد ویسٹ انڈیز کی پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی

ویسٹ انڈیز کی تاریخی کامیابی، 34 سال بعد پاکستان سے ون ڈے سیریز جیت لی۔ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں 202 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر 34 سال بعد پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز اپنے نام کر لی۔ویسٹ انڈیز کے 295 رنز کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم محض 92 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ نائب کپتان سلمان آغا 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ محمد نواز 23 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ حسن نواز 13، بابر اعظم 9، نسیم شاہ 6 اور حسین طلعت 1 رن ہی بنا سکے۔ صائم ایوب، عبداللہ شفیق، کپتان محمد رضوان، حسن علی اور ابرار احمد کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہوئے۔میزبان ٹیم کے جیڈن سلز نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیں، گداکیش موتی نے 2 اور روسٹن چیز نے 1 کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا آغاز کیا اور کپتان شے ہوپ کی شاندار سنچری کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 294 رنز بنائے۔ شے ہوپ نے 94 گیندوں پر ناقابل شکست 120 رنز اسکور کیے۔ ایون لوئس نے 37، روسٹن چیز نے 36، کیسی کارٹی نے 17، شرفین ردرفورڈ نے 15 رنز بنائے جبکہ گداکیش موتی اور برینڈن کنگ 5، 5 رنز پر آؤٹ ہوئے۔اختتامی اوورز میں جسٹن گریوز نے صرف 24 گیندوں پر جارحانہ 43 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے ابرار احمد اور نسیم شاہ نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ صائم ایوب اور محمد نواز کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ٹیم کی ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شرمناک شکست پر شعیب اختر کا ردعمل سامنے آگیا
  • تیسرا ون ڈے : ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ہرا کر سیریز جیت لی
  • پاکستان کو 34 سال بعد ویسٹ انڈیز سے ون ڈے سیریز میں شکست، ’یہ کس کا ویژن ہے‘
  • ویسٹ انڈیز کی تاریخ ساز فتح، 34 سال بعد پاکستان کے خلاف سیریز جیت لی
  • 34سال بعد ویسٹ انڈیز کی پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی
  • تیسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری، دو کھلاڑی آؤٹ
  • تیسرا ون ڈے: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میچ کا ٹاس ہوگیا
  • پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کا فیصلہ کن میچ آج کھیلا جائے گا
  • دوسرے ون ڈے میں پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں پاکستان کو شکست، سیریز 1-1 سے برابر