Daily Mumtaz:
2026-06-03@05:25:07 GMT

تیسرا ون ڈے : ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ہرا کر سیریز جیت لی

اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT

تیسرا ون ڈے : ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ہرا کر سیریز جیت لی

ٹاروبا : ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 34 سال بعد 3میچوں کی ون ڈے سیریز میں شکست دے دی، تیسرا ون ڈے میچ مایوس کن رہا جس میں قومی ٹیم کی کارکردگی نے شائقین کو افسردہ کردیا۔

ٹاروبا میں جاری سیریز کے فیصلہ کن میچ ویسٹ انڈیز نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 294 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 295 رنز کا ہدف دیا تھا۔

پاکستان ٹیم کو تیسرے ون ڈے میں 202 رنز سے عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا، قومی ٹیم295رنز کے تعاقب میں92رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی، ٹاروبا میں پاکستان کے 5 بلے باز مکمل طور پر ناکام رہے۔

کپتان محمد رضوان، صائم ایوب، عبداللہ شفیق نے کھاتہ بھی نہ کھولا اور واپس پویلین پہنچ گئے جبکہ بابر اعظم 9،حسن نواز 13اور حسین طلعت صرف ایک رن بنا سکے۔

پاکستان کی جانب سے تیسرے ون ڈے میچ میں سب سے زیادہ رنز سلمان علی آغا نے بنائے انہوں نے49 گیندوں پر 30 رنز اسکور کیے اور شاٹ لگانے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہوگئے جبکہ محمد نواز 36 بالز پر 23 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

ویسٹ انڈیز کے جیڈن سیلز کی تباہ کن بولنگ نے پاکستانی بیٹرز کی ایک نہ چلنے دی انہوں نے شاندار 6 وکٹیں حاصل کیں، سیریز میں مجموعی طور پر 10 وکٹیں حاصل کرنے والے جیڈن سیلز پلیئر آف دی سیریز قرار پائے۔

کپتان شے ہوپ نے 94 گیندوں پر شاندار 120 رنز کی اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں 10 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے، جسٹن گریوز نے 24 گیندوں پر 43 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

ویسٹ انڈیز کی اننگز
قبل ازیں پاکستان کے خلاف ویسٹ انڈیز نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 294 رن بنائے تھے، روسٹن چیس 36 رنز بنا کر نمایاں رہے، ایون لوئس نے 37 رنز بنائے، شیرفورن ردرفوڈ 15 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور ابرار احمد نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، صائم ایوب اور محمد نواز1،1وکٹ لےسکے۔

اس سے قبل پاکستان کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر شے ہوپ الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی اس میچ میں پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی، شاہین آفریدی کی جگہ نسیم شاہ کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین میچوں کی سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ میزبان ٹیم نے دوسرے میچ میں گرین شرٹس کو 5 وکٹوں سے ہرایا تھا۔

یاد رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کے دوسرے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز نے قومی ٹیم کو باآسانی 5 وکٹوں سے ہرا دیا تھا، ویسٹ انڈیز نے 181 رنز کا ہدف 33.

2 اوور میں پورا کردیا۔ ویسٹ انڈیز نے مطلوبہ ہدف 10 گیندوں قبل ہی حاصل کرلیا۔

Post Views: 6

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ویسٹ انڈیز نے میچ میں

پڑھیں:

پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں 23 فیصد کمی

پاکستان میں مختلف اقسام کے ایندھن کی فروخت کا ماہانہ ڈیٹا جاری(mothly data) کردیا گیا۔ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 23 اور ماہانہ 14 فیصد کمی آئی۔

اعداد وشمار کے مطابق مئی 2026 میں11لاکھ 72ہزارٹن پیٹرولیم مصنوعات فروخت کی گئیں، مئی میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ 23اورماہانہ14فیصد کمی آئی۔

مئی میں آئل ریفائنریز کی پیداوارمیں بھی 7فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، سب سےبڑی کمی فرنس آئل کی فروخت میں سالانہ 64اورماہانہ 79فیصد آئی، فرنس آئل کی فروخت سالانہ بنیادپر80ہزارٹن سےگرکر29ہزارٹن پرآگئی۔

مئی میں سالانہ بنیاد پرڈیزل کی فروخت 32 فیصد کم ہوکر4لاکھ 55 ہزار ٹن جبکہ سالانہ بنیاد پرپیٹرول کی فروخت 12فیصد کم ہوکر6لاکھ 17ہزار ٹن رہی۔

مزید پڑھیں:حکومت نے بجلی کی سبسڈی کو “ٹارگٹڈ” بنانے کیلئے نیا سسٹم متعارف کرادیا۔۔؟؟

مئی میں پاکستان اسٹیٹ آئل کی فروخت میں 19اوراٹک پیٹرولیم میں 30فیصد کمی دیکھی گئی جبکہ وافی انرجی کی فروخت 16فیصداورحیسکول پیٹرولیم کی فروخت میں37 فیصد کمی آئی۔

متعلقہ مضامین

  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا نے پاکستان کو 41 رنز سے شکست دے دی
  • عالمی کشیدگی کے بیچ پاکستان کی کامیاب ثالثی
  • جنگ امن اور معیشت کی کہانی
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف دے دیا
  • پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں 23 فیصد کمی
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف
  • دوسرا ون ڈے: پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
  • ورلڈ کپ تیاریوں کے لیے سست وکٹوں پر تنقید مسترد، مائیک ہیسن کا دوٹوک مؤقف
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
  • افغان ٹیم پہلی بار بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گی