سوئی گیس نے کراچی کے مختلف علاقوں میں 14 اگست کو فراہمی بند کرنے سے معذرت کرلی
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی لائنوں کی بحالی کے پروگرام میں معاونت کی درخواست پر ڈسٹرکٹ ویسٹ کراچی کے کچھ علاقوں میں جمعرات، 14 اگست 2025ء کو 14 گھنٹوں کیلئے گیس کی فراہمی معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ سوئی گیس نے شہر قائد کے ضلع ویسٹ کے مختلف علاقوں میں مرمتی اور بحالی کے کام کی وجہ سے 14 اگست کو گیس کی فراہمی بند کرنے سے معذرت کرلی۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی لائنوں کی بحالی کے پروگرام میں معاونت کی درخواست پر ڈسٹرکٹ ویسٹ کراچی کے کچھ علاقوں میں جمعرات، 14 اگست 2025ء کو 14 گھنٹوں کیلئے گیس کی فراہمی معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ یومِ آزادی کی عام تعطیل کے تناظر میں صارفین کو درپیش آنے والی ممکنہ زحمت کے پیشِ نظر سوئی سدرن کی اعلیٰ انتظامیہ نے اپنی پائپ لائن کی منتقلی کے پروگرام کو کسی اور وقت کیلئے موخر کرنے کا فوری فیصلہ کیا ہے۔ منگل کو معمول کے مطابق گیس کی فراہمی جاری رہے گی اور اگلے اعلان کے حوالے سے آگاہ کر دیا جائے گا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گیس کی فراہمی علاقوں میں
پڑھیں:
نیوزی لینڈ نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی
نیوزی لیںڈ نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کو 9 رنز سے شکست دے دی۔
نیلسن میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بنائے۔
ڈیوون کونوے 56 اور ڈیرل مچل 41 رنز بناکر نمایاں رہے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے میتھیو فورڈ اور جیسن ہولڈر نے 2،2 جبکہ روماریو شیفرڈ اور شمار اسپرنگر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈین ٹیم 19.5 اوورز میں 168 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔
روماریو شیفرڈ (49) اور شمار اسپرنگر (39) کی ویسٹ انڈیز کی جانب سے نویں وکٹ کے لیے ریکارڈ 78 رنز کی شراکت بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکی۔
ایلک اتھانازے 31 اور اکیم آگسٹے 24 رنز بناکر دیگر نمایاں بلے باز رہے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ایش سودھی اور جیکب ڈفی نے تین تین وکٹیں جبکہ کائل جیمیسن، مائیکل بریسویل اور مچل سینٹنر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
نیوزی لینڈ کوپانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل ہوگئی۔