سپارکو کے مطابق ربیع الاول کا چاند 23 اگست 2025ء کو دن 11:06 بجے پیدا ہونے کی توقع ہے، 24 اگست 2025ء کو غروب آفتاب کے وقت نئے چاند کی عمر تقریباً 32 گھنٹے اور 13 منٹ ہوگی، 24 اگست 2025ء کی شام کو چاند نظر آنے کے اچھے امکانات ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سپارکو نے ربیع الاول 1447 ہجری کے چاند کی متوقع رویت بارے پیش گوئی کر دی۔ سپارکو کے مطابق ربیع الاول کا چاند 23 اگست 2025ء کو دن 11:06 بجے پیدا ہونے کی توقع ہے، 24 اگست 2025ء کو غروب آفتاب کے وقت نئے چاند کی عمر تقریباً 32 گھنٹے اور 13 منٹ ہوگی۔ ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور غروب قمر کے درمیان وقت کا دورانیہ تقریباً 45 منٹ ہوگا، موسم صاف ہونے کی صورت میں 24 اگست 2025ء کی شام کو چاند نظر آنے کے اچھے امکانات ہیں۔ سپارکو کے مطابق ربیع الاول کی پہلی تاریخ 25 اگست 2025ء کو ہونے کا امکان ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اگست 2025ء کو

پڑھیں:

سینیٹر اعجاز چوہدری کی خالی نشست پر الیکشن شیڈول جاری

سٹی 42: الیکشن کمیشن  نےسینیٹر اعجاز چوہدری کی خالی نشست پر الیکشن شیڈول جاری کردیا، 9 ستمبر کو الیکشن پنجاب اسمبلی میں ہوگا
الیکشن کمیشن کے مطابق 18 اگست کو ریٹرنگ آفیسر کی جانب سے پبلک نوٹس جاری کیا جائے گا،19 اور 20 اگست کو کاغذات نامزدگی جمع کروائے جائیں گے ،21 اگست کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں کی فہرست جاری کی جائے گی،23 اگست تک کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کا عمل مکمل کر لیا جائے گا
26 اگست تک مسترد ہونے والے امیدوار اپنی اپیل دائر کر سکیں گے،مسترد ہونے والے امیدوار وں کی اپیلوں پر28 اگست کو فیصلہ سنایا جائیگا
29 اگست کو ریٹرنگ آفیسر امیدواروں کی ترمیمی لسٹ جاری کرے گا،30 اگست تک امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے
9 ستمبر کو صبح 9بجے سے شام 4بجے تک ووٹ کاسٹ کئے جائیں گے۔سینیٹر اعجاز چوہدری کی خالی نشست پر انتخابی عمل پنجاب اسمبلی میں ہو گا

جشن آزادی کی خوشیاں، برائلر گوسشت کی نئی قیمت کیا؟

متعلقہ مضامین

  • ڈیزل سستا، پیٹرول معمولی مہنگا ہونے کی توقع 
  • سینیٹر اعجاز چوہدری کی خالی نشست پر الیکشن شیڈول جاری
  • محکمہ موسمیات نے آئندہ چنددنوں میں ملک بھر میں تیز بارشوں کی پیش گوئی کردی
  • بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہونے کا امکان
  • مون سون کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری
  • اے ایس اور اے لیول کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا
  • 14 اگست تقریبات: اسلام آباد داخل ہونے والی ہیوی ٹریفک کا داخلہ آج رات 12 بجے سے بند
  • سالانہ کتبِ سیرت، نعت و مقالات کے مقابلوں کے نمایاں افراد کیلیے 12 ربیع الاول پر انعامات
  • ریلوے حکام کی نااہلیاں کھل کر سامنے آنے لگیں