سی ڈی اے کی پھرتیاں، سنیئرز نظر انداز، 4منظور نظر 18اسکیل لینے میں کامیاب، جونیئرز افسران کو پروموشن دینے پر سنیئرز افسران میں بے چینی ،کون کونسے سے افسران ہوئے کامیاب ، تفصیلات و دستاویزسب نیوزپر WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے ) کی پھرتیاں، سنیئرز نظر انداز، 4منظور نظر افسران کو گریڈ 18میں ترقی دیدی گئی ۔ دستاویزات کے مطابق سی ڈی اے کے گریڈ 17کے 4اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کو ڈپٹی ڈائریکٹرز کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ہے

گریڈ 18میں ترقی پانے والوں میں نذیر احمد، سید علی مرتضی ، ارشد آفریدی اور شیخ ذیشان شامل ہیں ۔ دوسری طرف نظر انداز کئے جانے والے ادارے کے سنیئر افسران نے فیصلے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور اس معاملے کو متعلقہ فورم پر بھی اٹھانے کا عندیہ دیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعظم شہباز شریف نے کیپٹن رفاقت حسین کوچیف ناٹیکل سرویئر تعینات کرنے کی منظوری دیدی وزیراعظم شہباز شریف نے کیپٹن رفاقت حسین کوچیف ناٹیکل سرویئر تعینات کرنے کی منظوری دیدی علی ریاض ملک کی 405کنال اراضی 34 لاکھ 20 ہزار روپے فی کنال فروخت پاکستان کا سندھ طاس معاہدے کی تشریح پر ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم مریم نواز وزیراعلیٰ بعد میں ہے پہلے میری بیٹی ہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف کی استعفیٰ دینے کی خبروں کی تردید نوازشریف کے زیر صدارت مسلم لیگ ن کا اجلاس، ضمنی انتخابات پر تبادلہ خیال سی ڈی اے کے زیر اہتمام پیڈل ٹینس مقابلہ ،چیئرمین سی ڈی اے کا صحت مند سرگرمیوں کے فروغ پر زور TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سی ڈی اے

پڑھیں:

بی بی سی بحران کی زد میں

اسلام ٹائمز: دو سینیئر ڈائریکٹرز کا استعفیٰ صرف بی بی سی کے میڈیا ڈھانچے میں ایک وسیع بحران کا نمائندہ ہے۔ یہ واقعہ ظاہر کرتا ہے کہ مسئلہ صرف ایک دستاویزی فلم یا خبر کی رپورٹنگ کا نہیں ہے بلکہ بی بی سی کی فیصلہ سازی، نگرانی اور پیشہ ورانہ اخلاقیات کی بنیادوں سے منسلک ہے۔ ٹِم ڈیوی، بی بی سی نیٹ ورک کے ڈائریکٹر جنرل آف نیوز نے اپنے الوداعی نوٹ میں لکھا "BBC کامل نہیں ہے اور اسے شفاف، صاف اور جوابدہ ہونا چاہیئے۔" ایک ایسا بیان جس نے واضح طور پر ذمہ داری قبول کی اور تنظیم کی ساکھ کو برقرار رکھنے کی کوشش کی۔ دریں اثناء، بی بی سی نیوز کی چیف ایگزیکٹیو ڈیبورا ٹیرنیس نے ایک بیان میں کہا کہ "یہ وقت ہے کہ لیڈر شپ کی نئی نسل کے لیے عوامی اعتماد کی بحالی کا سفر شروع کرنا چاہیئے۔" تحریر: اردشیر زابلی زادہ

بی بی سی نیوز نیٹ ورک کے دو سینیئر ایگزیکٹوز، ٹم ڈیوی (ڈائریکٹر جنرل) اور ڈیبورا ٹیرنیس (ہیڈ آف نیوز) کا بیک وقت استعفیٰ اس برطانوی میڈیا کی تاریخ میں ایک اہم موڑ ہے۔ ایک ایسا واقعہ جو نہ صرف بی بی سی کے اندرونی بحرانوں کا عکاس ہے بلکہ سچائی، غیر جانبداری اور عوامی اعتماد کے سامنے مغربی میڈیا کے ڈھانچے میں درپیش وسیع چیلنجوں کی بھی علامت ہے۔ یہ استعفے دو بڑے بحرانوں کے بعد آئے: پہلا، پینوراما دستاویزی فلم میں ہیرا پھیری کا انکشاف، جو اکتوبر 2024ء میں امریکی صدارتی انتخابات کے موقع پر نشر کی گئی تھی۔ اس دستاویزی فلم میں 6 جنوری 2021ء کو ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریر کے کچھ حصوں میں ترمیم کی گئی تھی، جس میں ان پر کانگریس پر حملے کو براہ راست اکسانے کا الزام لگایا گیا تھا۔ اس تحریف پر ٹرمپ، قدامت پسند میڈیا اور یہاں تک کہ کچھ برطانوی ریگولیٹری اداروں کی طرف سے سخت تنقید کی گئی۔

دوسرا بحران بی بی سی کا غزہ کی جنگ کو کور کرنے کے طریقہ کار کے بارے تھا، جس نے بی بی سی کو اسرائیلی حکومت کی طرفداری کے الزامات کے حوالے سے بے نقاب کیا۔ اندرونی رپورٹس اور سابق ملازمین کے انکشافات سے ظاہر ہوتا ہے کہ تنظیم کے اندر ایک منظم سیاسی تعصب اور غیر جانبداری کا فقدان تھا۔ بی بی سی کے کچھ صحافیوں نے عوامی طور پر کہا کہ الفاظ، تصاویر اور خبروں کے انتخاب کے لئے برطانوی حکومت اور نیٹو کے سرکاری موقف سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ہمارے اوپر دباؤ تھا۔ اس دوران، کلاسک میڈیا تھیوریز جیسے سالینس، نیوز گیٹ کیپنگ اور ہیجمونی جیسے عوامل اس بحران کا تجزیہ کرنے کے لیے ایک مناسب ٹول فراہم کرتے ہیں۔ سیلینس تھیوری یہ بتاتی ہے کہ میڈیا مخصوص عنوانات کا انتخاب کرکے  انہیں پبلک کے سامنے کیسے پیش کرتا ہے، یعنی رائے عامہ کی رہنمائی کیسے کرنی ہے۔

بی بی سی نے خاص طور پر غزہ اور اسلامی ممالک کے بیانیے کو منتخب نیز اجاگر کرکے مخاطبین کے تاثرات کو براہ راست متاثر کیا۔ نیوز گیٹ کیپنگ کا نظریہ خبروں کے مواد کو منتخب کرنے، ہٹانے یا تبدیل کرنے میں ایڈیٹرز اور مینیجرز کے کردار کو بھی اجاگر کرتا ہے۔ اس معاملے میں گیٹ کیپنگ کے فیصلے پیشہ ورانہ غیر جانبداری کے بجائے سیاسی مفادات یا بیرونی دباؤ سے متاثر تھے۔ Gramsci کا نظریہ بالادستی یہ ثابت کرتا ہے کہ میڈیا عملی طور پر غالب گفتگو اور حکمران طبقے کے مفادات کی عکاسی کرتا ہے۔ بی بی سی، جس نے ہمیشہ آزادی اور غیر جانبداری کا دعویٰ کیا ہے، عملی میدان خاص طور پر سیاسی بحرانوں میں غیر جانبداری کے دامن کو چھوڑ دیتا ہے۔ ایک کہاوت ہے کہ دیگ کا ایک چاول چیک کرنے کے لئے کافی ہوتا ہے۔ یہ اس کی ایک واضح مثال ہے۔

دو سینیئر ڈائریکٹرز کا استعفیٰ صرف بی بی سی کے میڈیا ڈھانچے میں ایک وسیع بحران کا نمائندہ ہے۔ یہ واقعہ ظاہر کرتا ہے کہ مسئلہ صرف ایک دستاویزی فلم یا خبر کی رپورٹنگ کا نہیں ہے بلکہ بی بی سی کی فیصلہ سازی، نگرانی اور پیشہ ورانہ اخلاقیات کی بنیادوں سے منسلک ہے۔ ٹِم ڈیوی، بی بی سی نیٹ ورک کے ڈائریکٹر جنرل آف نیوز نے اپنے الوداعی نوٹ میں لکھا "BBC کامل نہیں ہے اور اسے شفاف، صاف اور جوابدہ ہونا چاہیئے۔" ایک ایسا بیان جس نے واضح طور پر ذمہ داری قبول کی اور تنظیم کی ساکھ کو برقرار رکھنے کی کوشش کی۔ دریں اثناء، بی بی سی نیوز کی چیف ایگزیکٹیو ڈیبورا ٹیرنیس نے ایک بیان میں کہا کہ "یہ وقت ہے کہ لیڈر شپ کی نئی نسل کے لیے عوامی اعتماد کی بحالی کا سفر شروع کرنا چاہیئے۔"

استعفے ایسے وقت آئے، جب بی بی سی کے داخلی پولز نے ظاہر کیا کہ 2025ء تک نیٹ ورک کے نیوز ڈپارٹمنٹ پر مخاطبین کا اعتماد دو دہائیوں میں اپنی کم ترین سطح پر آگیا ہے۔ بی بی سی کو اب اعتماد کی تعمیر نو اور اپنے نگرانی کے ڈھانچے میں اصلاحات کے سنگین امتحان کا سامنا ہے۔ گیٹ کیپنگ کے عمل کا جائزہ لینا، میڈیا کی اخلاقیات کو رواج دینا، خبروں کے ذرائع کو شفاف بنانا اور غیر جانبداری کے تصور کی نئی تعریف کرنا، ان چند اہم اقدامات میں سے ہیں، جن پر بی بی سی نیٹ ورک کو جلد از جلد سنجیدگی سے غور کرنا چاہیئے۔ ایک ایسی دنیا میں جہاں میڈیا پہلے سے کہیں زیادہ عوامی جانچ پڑتال اور فوری تنقید کا نشانہ بنتا ہے، بی بی سی ادارے کو یہ ثابت کرنا چاہیئے کہ اس نے نہ صرف اپنی غلطیوں سے سبق سیکھا ہے، بلکہ وہ ان کو درست کرنے کا حقیقی ارادہ بھی رکھتا ہے۔ بصورت دیگر، اس طرح کے حملوں کے اگلے دور میں اس میڈیا کی ساکھ کو ناقابل تلافی دھچکا لگ سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بی بی سی بحران کی زد میں
  • لیاری ایکسپریس وے کی تعمیر میں بے ضابطگیاں، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی
  • سی ڈی اے میں تقرری و تبادلے کی تازہ ہوا چل پڑی، کس کس کو کون کونسا عہدہ ملے گیا،، دستاویزسب نیوزپر
  • سی ڈی اے میں افسران اور ملازمین کی اکھاڑ بچھاڑ جاری،مزید 20فارغ
  • 27ویں آئینی ترمیم کے اہم نکات کونسے ہیں؟
  • اسلام آباد پولیس کے تمغہ غازی اور تمغہ شجاعت حاصل کرنے والے پولیس افسران کے اعزاز میں پولیس لائنز میں پروقار تقریب
  • 27 ویں ترمیم: وزیراعظم نے استثنیٰ لینے سے انکار کرتے ہوئے شق واپس لینے کی ہدایت کردی
  • چین کمبوڈیا کی ترقی اور خودمختاری کی حمایت جاری رکھے گا، چینی صدر
  • وزیراعظم کی سینیٹ میں پیش کی گئی غیرمنظور شدہ ترمیمی شق واپس لینے کی ہدایت
  • ہانگ کانگ سکسز: پاکستان نے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1 رن سے شکست دیدی