کرپٹ بیوروکریٹس کے گرد شکنجہ مزید سخت کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
ذرائع کے مطابق کرپٹ افسران کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔ لاہور، فیصل آباد اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ڈی سی آفس میں تعینات افسران تحقیقات کی زد میں آ گئے ہیں۔ مذکورہ افسران کیخلاف زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے سنگین الزامات ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اے ڈی سی آر سیالکوٹ اقبال سنگیڑا کی گرفتاری اور بھاری رقوم کی برآمدگی کے بعد پنجاب حکومت نے کرپٹ بیوروکریٹس کے گرد شکنجہ مزید سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کرپٹ افسران کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔ لاہور، فیصل آباد اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ڈی سی آفس میں تعینات افسران تحقیقات کی زد میں آ گئے ہیں۔ مذکورہ افسران کیخلاف زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے سنگین الزامات ہیں۔
زمینوں کی الاٹمنٹ سمیت دیگر کرپشن کیسز کی بازگشت وزیراعلیٰ پنجاب سیکرٹریٹ تک پہنچ گئی۔ اعلیٰ سطح پر سخت قانونی کارروائی کیلئے سفارشات تیار کی جا رہی ہیں، محکمہ اینٹی کرپشن اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو مشترکہ کارروائی کا ٹاسک دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب پی ایم ایس ایسوسی ایشن نے بھی بیورو کریٹس کیخلاف کارروائیوں کیخلاف احتجاج کا لائحہ عمل بنانے کیلئے آج شام کو اجلاس طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ اجلاس آج شام ایسوسی ایشن کے صدر عمران شمس کی زیر صدارت منعقد ہوگا۔
ادھر ذرائع اینٹی کرپشن کے مطابق اے ڈی سی آر سیالکوٹ نے ہاؤسنگ سوسائٹی کے این او سی کے بدلے 17 کروڑ کی رشوت لی تھی۔ذرائع اینٹی کرپشن نے بتایا کہ زاہد جاوید نامی شہری کی درخواست پر کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ ذرائع اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ 17 کروڑ میں سے 13 کروڑ روپے ریکور کر لیے گئے اور 4 کروڑ روپے کی برآمدگی کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: افسران کیخلاف اینٹی کرپشن
پڑھیں:
لاہور ہائیکورٹ: پی ٹی آئی کی 14 اگست کو کنونشن کی اجازت نہ دینے کیخلاف درخواست نمٹا دی گئی
—فائل فوٹولاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی 14 اگست کو کنونشن کی اجازت نہ دینے کے خلاف درخواست نمٹا دی۔
جسٹس خالد اسحاق نے پی ٹی آئی رہنما اکمل خان باری کی درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو کل شام سے پہلے پی ٹی آئی کی درخواست کا فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔
اکمل خان نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ پی ٹی آئی 14 اگست کو مینار پاکستان پر کنونشن کرنا چاہتی ہے، متعلقہ اتھارٹی کو اجازت کے لیے درخواست دی جس پر کوئی فیصلہ نہیں کیا جا رہا ہے۔ آئین کے تحت سیاسی جماعتوں کے اجتماعات پر کوئی پابندی نہیں ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پی ٹی آئی کو 14 اگست کے کنونشن کے لیے اجازت دی جائے۔