تصویر،اسکرین گریب

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف سے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ہوئی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے ساتھ آئی ایم ایف کی دیرینہ تعمیری شراکت اور تعاون کو سراہا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف پروگرام کے مختلف اہداف اور وعدے نبھانے میں پیش رفت کر رہا ہے، پاکستانی معیشت پر حالیہ سیلاب کے اثرات کو آئی ایم ایف کے جائزے میں شامل کیا جانا چاہیے۔

وزیراعظم سے صدر ورلڈ بینک گروپ کی ملاقات

ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بھی شریک ہوئے۔

آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں سے ہمدردی کا اظہار کیا اور بحالی کے مؤثر اقدامات کے لیے نقصانات کے تخمینے کی اہمیت اجاگر کی۔

کرسٹالینا جارجیوا نے مضبوط میکرو اکنامک پالیسیوں پر عمل کے لیے وزیراعظم کے عزم کی تعریف بھی کی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف آئی ایم ایف

پڑھیں:

وزیراعظم کا سیلاب کے پاکستانی معیشت پر اثرات کو آئی ایم ایف جائزے میں شامل کرنے کا مطالبہ

ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانی معیشت پر حالیہ سیلاب کے اثرات کو آئی ایم ایف کے جائزے میں شامل کرنے کا مطالبہ کردیا۔

نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے موقع پر  وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات کی۔

وزیراعظم نے پاکستان کے ساتھ آئی ایم ایف کی دیرینہ اور تعمیری شراکت داری کو سراہا اور مختلف اقدامات سے آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کی بروقت حمایت کا اعتراف بھی کیا۔

ٹیکس ریکوریاں کرنے کے لیے ایف بی آر کی انعامی رقم 50 لاکھ سے 15 کروڑ کرنے کی تجویز

ویراعظم نے کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف پروگرام کے مختلف اہداف اور وعدے نبھانےمیں پیشرفت کررہا ہے، پاکستانی معیشت پرحالیہ سیلاب کے اثرات کو آئی ایم ایف کے جائزے میں شامل کیا جانا چاہیے۔

اس موقع پر مینیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور بحالی کے مؤثر اقدامات کے لیے  نقصانات کے تخمینے کی اہمیت اجاگر کیا۔

Currency Exchange Rate Tuesday September  23, 2025

کرسٹالینا جارجیوا نے وزیراعظم شہباز شریف کے مضبوط میکرواکنامک پالیسیوں پر عمل درآمد کے عزم کی تعریف بھی کی۔

 
 
 

Ansa Awais Content Writer

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالم مالیاتی فنڈ کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات
  • شہباز شریف سےکرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات، پاکستان کیلئے تعاون جاری رکھنے کا اعادہ
  • وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں ورلڈ بینک گروپ کے صدر اجے بنگا سے ملاقات
  • وزیراعظم کا سیلاب کے پاکستانی معیشت پر اثرات کو آئی ایم ایف جائزے میں شامل کرنے کا مطالبہ
  • وزیراعظم سے ملاقات: ورلڈبینک کے صدر پاکستان کے اصلاحاتی اقدامات کے معترف
  • شہباز شریف کی شیخ صباح الخالد الحمد المبارک الصباح سے ملاقات
  • وزیراعظم شہباز شریف کی کویت کے ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
  • وزیر اعظم شہباز شریف پہلی بار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے
  • وزیراعظم شہباز شریف کی آسٹریا کے چانسلر سے ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق