بیجنگ :چین کے شہر تیانجن میں منعقد ہ سمر ڈیووس فورم میں دنیا بھر کے 90 سے زائد ممالک اور خطوں سے تقریباً 1800 مہمانوں نے شرکت کی، جو حالیہ برسوں میں سب سے بڑی تعداد ہے۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ  فورم کے دوران  تقریباً 200 ذیلی  سیمینار  کا بھی انعقاد کیا گیا ،جن کا مقصد کھلے پن اور تعاون کے مشترکہ پیغام کو فروغ دینا تھا۔ اس وقت، بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی پیٹرن گہری تبدیلیوں سے گزر رہا ہے، اور  اس شعبے میں  تعاون کو مزید تعمیری اقدامات کی ضرورت ہے.

اس  تناظر میں چین نے تین نکاتی  تجویز پیش کی جس میں تنازعات اور اختلافات کو مساوی بنیادوں پر مشاورت کے ذریعے حل کرنا ، باہمی فائدہ مند تعاون کے ذریعے مشترکہ مفادات کا تحفظ کرنا ،  توسیع اور اضافے کے ذریعے باہمی کامیابی حاصل کرنا شامل ہے ۔ شرکاء کا خیال تھا کہ “چائنا پلان” نہ صرف عالمی معاشی انضمام اور ترقی کے عمومی رجحان کی عکاسی کرتا ہے بلکہ ترقی کے کیک کو بڑا بنانے اور اس کے ثمرات کو دوسرے ممالک کے ساتھ بانٹنے کے لئے چین کے عزم کو بھی ظاہر کرتا ہے۔تاحال  چینی مارکیٹ معیار کو بڑھانے اور بہتر بنانے کے لئے  کوششیں جاری ہیں، جس سے بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی تعاون کے لئے بڑھتی ہوئی گنجائش  پیدا ہو رہی ہے.  ایک سال میں  تقریباً  50 ٹریلین یوآن کی کھپت، 50 ٹریلین یوآن سے زیادہ سرمایہ کاری اور  20 ٹریلین یوآن سے زیادہ درآمدات   دنیا کو  اپنی طرف متوجہ کر رہی ہے ۔  چین کے آر اینڈ ڈی اہلکاروں نے دنیا کا سب سے مکمل ڈسپلن سسٹم اور سب سے بڑا ٹیلنٹ سسٹم تشکیل دیا ہے۔ یہ کلیدی عناصر عالمی جدت طرازی کے وسائل اور جدت طرازی کی ہم آہنگی کو راغب کرتے ہیں۔جرمن سیوی ٹرانسمیشن (چائنا) انویسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے ایگزیکٹو  چانگ شینگلی نے کہا کہ  30 سالوں کے ترقیاتی تجربے کی بنیاد پر، ہم چین میں اپنی  سرمایہ کاری میں اضافہ کے حوالے سے پرآمید ہیں ،اور  خاص طور پر نئی مصنوعات اور ٹیکنالوجیز کی تحقیق اور ترقی میں  اعتماد سے بھرے ہوئے ہیں. “حال ہی میں ، گولڈ مین ساکس ، جے پی مورگن چیس اور بہت سے دیگر بین الاقوامی اداروں  کی جانب سے  چین کی 2025 کے لیے اقتصادی ترقی کی پیش گوئی بڑھا دی گئی ہے ۔ رواں سال کے پہلے پانچ ماہ میں چین میں 24018 نئی غیر ملکی سرمایہ کاری والے کاروباری ادارے قائم ہوئے جو سال بہ سال 10.4 فیصد اضافہ ہے۔ ملٹی نیشنل کمپنیاں یہ ظاہر کر رہی ہیں کہ وہ ماضی  ہو یا حال  وہ چین کی ہمراہی کو ترجیح دیتی ہیں۔

Post Views: 4

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے فارما انڈسٹری اور سرمایہ کاری میں ترقی کی راہیں ہموار

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ملکی فارما انڈسٹری اور سرمایہ کاری میں ترقی کی راہیں ہموار ہو رہی ہیں۔

پاکستان کی فارما انڈسٹری میں اصلاحات اور مقامی پیداوار کی عالمی مارکیٹ میں پیش قدمی سامنے آئی ہے، جس کے مطابق    وزیر صحت نے فارما انڈسٹری کے لیے آئندہ  5 برس میں 30 ارب ڈالر کی برآمدات کا ہدف مقرر کیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق فارما انڈسٹری میں گزشتہ سال کی نسبت 35 فیصد اضافہ ہوا    ہے اور اس اضافے کے ساتھ امسال 500 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈ ہوئیں۔ جس کے نتیجے میں فارما انڈسٹری عالمی مارکیٹ میں قدم رکھنے کے لیے ڈیجیٹلائزیشن اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کی طرف گامزن ہے۔

ایس آئی ایف سی کی غیر جانبدار حکمت عملی کی بدولت فارما مصنوعات کی منظوری کا عمل چند ہفتوں میں مکمل ہو گا ۔  اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹی کونسل کی کاوشوں کے تحت کنگ حماد انسٹی ٹیوٹ آف نرسنگ کا قیام  پاکستان اور بحرین کے تعلقات میں نیا سنگ میل ثابت ہوگا۔  

پاکستان  90 فیصد ادویات مقامی طور پر تیار کر رہا ہے جس میں مزید اضافہ متوقع ہے۔  ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان عالمی معیار کے مطابق فارما صنعت کی ترقی کے لیے جدید اصلاحات کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایس آئی ایف سی کے تعاون سے فارما انڈسٹری اور سرمایہ کاری میں ترقی کی راہیں ہموار
  • چین کا عظیم کارنامہ: دنیا کا بلند ترین پل 28 ستمبر سے ٹریفک کے لیے کھلے گا
  • حکومت شفافیت، وسائل کے مؤثر استعمال اور جدید ڈیٹا پر مبنی نظاموں کے ذریعے سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے ، وفاقی وزیرمیاں ریاض حسین پیرزادہ
  • سابق وزیر اعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد پاکستان سے تجارتی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے خواہشمند ہیں
  • کراچی، سوشل میڈیا کے ذریعے آن لائن فراڈ، جوئے میں ملوث ملزم گرفتار
  • کراچی، آن لائن فراڈ اور سوشل میڈیا ویب کے ذریعے جوا کھیلنے کا ملزم گرفتار
  • کراچی: مالیاتی فراڈ اور سوشل میڈیا ویب کے ذریعے جوا کھیلنے کا ملزم گرفتار
  • امریکی بحری جہاز یو ایس ایس وین ای۔ میئر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا
  • مشترکہ ایکشن پلان 29-2025 پر عملدرآمد کے لیے چین کی پاکستان سے تعاون کی پیشکش
  • خلیج تعاون کونسل کا شینگن ماڈل کی طرز پر مشترکہ سیاحتی ویزے کا فیصلہ