مقبوضہ کشمیر میں کل پاکستان کا یوم آزادی بھرپور انداز میں منانے کااعلان،15اگست کو یوم سیاہ منایا جائیگا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 August, 2025 سب نیوز

سرینگر (سب نیوز)مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام نے 14 اگست کو پاکستان کا یوم آزادی بھرپور طریقے سے منانے کا اعلان کیا ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماوں نے 15 اگست کو بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کی کال دی ہے، جب کہ مقبوضہ کشمیر میں پندرہ اگست کو ہڑتال ہوگی۔
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے نائب چیئرمین غلام احمد گلزار نے 14 اگست کو پاکستان کے یوم آزادی کو کشمیریوں کے لیے یوم تشکر اور خوشی کا دن قرار دیتے ہوئے 15 اگست کو بھارت کے یوم آزادی کو کشمیریوں کے لیے یوم سیاہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیر کے ایک بڑے حصے پر فوجی طاقت کے بل پر قبضہ جما رکھا ہے، اور کشمیریوں کے حقوق کو غصب کیا ہے۔
غلام احمد گلزار نے ایک بیان میں کہا کہ کشمیری عوام پاکستان کو اپنا محسن اور سفیر سمجھتے ہیں، اور بھارت کو ظالم و جابر تسلیم کرتے ہیں جس نے کشمیریوں کا حق خود ارادیت چھین لیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری پاکستان کے استحکام، خوشحالی اور ترقی کے لیے دعا گو ہیں کیونکہ ایک مضبوط اور معاشی طور پر مستحکم پاکستان ہی کشمیریوں کے بہترین مفاد میں ہے۔
غلام احمد گلزار نے کشمیری عوام سے اپیل کی کہ وہ 15 اگست کو بھارت کے یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال کریں اور آزاد جموں و کشمیر، پاکستان اور دنیا کے مختلف حصوں میں بھارت مخالف مظاہرے اور ریلیاں نکالیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں یوم آزادی منانے کا کوئی حق نہیں ہے کیونکہ اس نے کشمیریوں کے تمام سیاسی، سماجی، معاشی، ثقافتی اور مذہبی حقوق غصب کر رکھے ہیں۔
دریں اثنا، کل جماعتی حریت کانفرنس نے 14 اگست کو پاکستان کے یوم آزادی پر پاکستانی عوام اور حکومت کو مبارکباد دی۔ حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح اور برصغیر کے مسلمانوں کی جدوجہد کے نتیجے میں رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں پاکستان کا قیام عمل میں آیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا قیام اللہ تعالی کی طرف سے اس کے عوام کے لیے ایک عظیم تحفہ ہے اور پاکستان نہ صرف تنازعہ کشمیر کا اہم فریق ہے بلکہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کا بڑا حامی اور وکیل بھی ہے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کے منصفانہ کاز کی حمایت کی ہے اور وہ کشمیریوں کی جدوجہد کی بھرپور سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کرتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچہلم پر فول پروف سیکیورٹی کیلئے ملک بھر میں پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات چہلم پر فول پروف سیکیورٹی کیلئے ملک بھر میں پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات اسلام آباد میں معرکہ حق اور جشن آزادی کی تقریب جاری، سول و عسکری قیادت شریک غزہ میں صہیونی فوج کے وحشیانہ حملوں میں مزید 123فلسطینی شہید باجوڑ میں آپریشن شروع ہوچکا، یہ آپریشنز خیبرپختونخوا کی معدنیات پر قبضے کیلئے ہو رہے ہیں، رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر پاکستان کے اندر حقیقی آزادی کی جنگ سمیت ابھی کئی جنگیں لڑنی ہیں، علی امین گنڈاپور کا پیغام اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس، اسٹیل ملز کی 32سو ایکڑ زمین پر انڈسٹریل اسٹیٹ قائم کرنیکی منظوری TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پاکستان کا یوم آزادی یوم سیاہ

پڑھیں:

آزاد کشمیر میں مہنگائی و لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج، وزیر دفاع کی عوام سے پرامن رہنے کی اپیل

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے آزاد کشمیر کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ احتجاج میں پرامن رہیں اور اپنی تین نسلوں کی طویل جدوجہد آزادی پر غور کریں۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق وفاقی وزیر دفاع نے کہا کہ کشمیری عوام کی جدوجہد قربانیوں سے عبارت ہے، ایک نسل جیلوں میں بڑھاپے کو پہنچی، بہت سے لوگ پھانسی کے پھندے پر جھول گئے، سینوں پر گولیاں کھائیں مگر پاکستان سے محبت اور آزادی کی جدوجہد سے پیچھے نہ ہٹے، کشمیری ہر روز اپنی آزادی کے لیے قیمت ادا کرتے ہیں۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ جدوجہد آزادی میں شہید ہونے والے فوجیوں میں پنجابی، پختون، بلوچ، سندھی، گلگتی اور بلتی سب شامل ہیں، پاکستان نے ہمیشہ کشمیر کی آزادی کے لیے اپنے وجود کو داؤ پر لگایا ہے اور آئندہ بھی لگاتا رہے گا۔

وزیر دفاع نے  مزید کہا  کہ ان کے انتخابی حلقے سیالکوٹ میں کشمیری مہاجرین کی بڑی تعداد آباد ہے،  اکتوبر 1947 میں بارڈر کراس کرنے والے ایک لاکھ کشمیری شہید ہوئے، جبکہ بجوات، حاجی پورہ اور پکا گڑھا کیمپ والوں نے پاکستان سے محبت کی بھاری قیمت ادا کی۔

خواجہ آصف نے اس موقع پر کشمیری عوام کو یقین دلایا کہ پاکستان ہر مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں گزشتہ کئی روز سے عوام بجلی اور آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، جس کے باعث مختلف شہروں میں کشیدگی اور عوامی مظاہرے جاری ہیں۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی

متعلقہ مضامین

  • کشمیریوں کے ساتھ مجرموں جیسا سلوک روا رکھا جا رہا ہے، محبوبہ مفتی
  • نیشنل پریس کلب اسلام آباد پر پولیس گردی کے خلاف ملک گیر یومِ سیاہ منانے کا اعلان
  • آزاد کشمیر میں مہنگائی و لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج، وزیر دفاع کی عوام سے پرامن رہنے کی اپیل
  • آزاد کشمیرمیں احتجاج کرنے والے مقبوضہ کشمیرکی 3 نسلوں کی جدوجہد پرغورکریں، وزیردفاع
  • آزاد کشمیر میں احتجاج کرنے والے مقبوضہ کشمیرکی 3 نسلوں کی جدوجہد پر غورکریں: خواجہ آصف
  • آزاد کشمیر میں احتجاج کرنے والے مقبوضہ کشمیرکی 3 نسلوں کی جدوجہد پر غورکریں: خواجہ آصف
  • آزاد کشمیر میں احتجاج کرنے والے مقبوضہ کشمیر کی 3 نسلوں کی جدوجہد پر غور کریں: وزیر دفاع
  • ’پاکستان نے آزادی کشمیرکےلیےاپناوجود داؤ پرلگایا‘،خواجہ آصف کی آزادکشمیرکےعوام سےپرامن رہنےکی اپیل
  • مقبوضہ کشمیر میں صحافی مسلسل پر خطر ماحول میں کام کرنے پر مجبور ہیں، آر ایس ایف
  • اکتوبر کو چھاتی کے کینسر سے آگاہی کے مہینے کے طور پر منایا جائیگا: آصفہ بھٹو