مفتی منیر شاکر قتل کیس حل، ملوث گروہ کی شناخت ہوگئی، سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
پشاور:
محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) خیبرپختونخوا نے انسداد دہشت گردی سے متعلق کارروائیوں میں میں بڑی کامیابی حاصل کرلی اور پشاور میں مفتی منیر شاکر کے قتل میں ملوث گروپ کی شناخت کرلی ہے۔
سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا نے بتایا کہ مفتی منیر شاکر قتل کیس حل ہوا اور ملوث گروہ کی شناخت ہوگئی ہے اور ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ پشاور میں 18 دہشت گردی کے واقعات میں ملوث گروہ گرفتار ہوا ہے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ڈی ایس پی سردار حسین خان سمیت 14 پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ملزمان پکڑے گئے ہیں۔
مزید بتایا گیا کہ ملزمان کو گرفتار کرکے حساس مقامات پر حملوں کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے، ان کے زیر قبضہ اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کرلیا گیاہے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق علما کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث گروہ بے نقاب ہوچکا ہے اور داعش خراسان نیٹ ورک کا خاتمہ کرلیا گیا ہے، 11 مئی پشاور خودکش حملے کے ذمہ دار بھی گرفتار کرلیے گئےہیں۔
سی ٹی ڈی نے بتایا کہ صوبے میں دہشت گردی کے 8 حملوں میں ایک ہی قسم کا اسحلہ استعمال کیا گیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ملوث گروہ میں ملوث سی ٹی ڈی
پڑھیں:
کراچی، 6 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی، دو ملزمان گرفتار
کراچی:ملیر سٹی محمدی کالونی میں 6 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کا واقعہ پیش آیا تاہم پولیس نے دوملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے بتایا کہ کراچی کے علاقے ملیر سٹی محمدی کالونی میں 6 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کے واقعے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے کا مقدمہ متاثرہ بچےکی والدہ کی مدعیت میں درج کرلیا ہے اور گرفتار ملزمان میں عظیم اور انشال شامل ہیں۔
ملزمان سے متعلق پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کا تیسرا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا تاہم اس کی تلاش جاری ہے۔