بلوچستان میں موبائل انٹرنیٹ سروس ایک ہفتے سے معطل
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
ویب دیسک: بلوچستان بھر میں موبائل فون انٹرنیٹ سروس ایک ہفتے سے معطل ہونے کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق ڈیٹا انٹرنیٹ سے دہشت گرد تنظیموں کو رابطے میں سہولت فراہم ہوتی ہے، دہشت گردی کے واقعات کے تناظر میں موبائل فون انٹرنیٹ کی بندش کا فیصلہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں موبائل فون ڈیٹا انٹرنیٹ سروس اگست کے مہینے میں معطل رہے گی۔
وفاقی حکومت کا14اگست کوعام تعطیل کااعلان
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے حکام کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع کوہلو، چمن، قلعہ عبداللّٰہ، پشین، لورالائی، زیارت، قلعہ سیف اللّٰہ، نوشکی اور ہرنائی میں موبائل انٹرنیٹ سروس غیر معینہ مدت کیلئے معطل کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب شہریوں کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ سروس کی معطلی سے صوبے میں طلبہ آن لائن کلاسز میں شرکت سے قاصر ہیں جبکہ فری لانسنگ اور آن لائن کاروبار سے وابستہ افراد کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کا امکان، الرٹ جاری
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: انٹرنیٹ سروس
پڑھیں:
سپیزنڈ دھماکے کے بعد بلوچستان میں ٹرین آپریشن معطل کرنے کا اعلان
لاہور : محکمہ ریلوے نے سپیزنڈ میں ٹریک پر دھماکے کے بعد بلوچستان میں ٹرین آپریشن معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔وزیر ریلوے حنیف عباسی نے اپنے بیان میں بتایا کہ خراب حالات کی وجہ سے بلوچستان میں کچھ دنوں کیلیے ٹرین آپریشن معطل کیا ہے.10 سے 13 اگست تک پشاور سے کوئٹہ جعفر ایکسریس ٹرین آپریشن معطل رہے گا۔حنیف عباسی نے بتایا کہ 11 سے 14 اگست تک کوئٹہ سے پشاور جعفر ایکسپریس معطل رہے گی، کراچی سے کوئٹہ کے درمیان بولان میل آپریشن 10 سے 15 اگست تک معطل رہے گا۔انہوں نے بتایا کہ سکیورٹی کلیئرنس کے بعد کوئٹہ سے ٹرین آپریشن شروع کیا جائے گا، دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں۔آج صبح سپیزنڈ میں ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا. جس کے باعث ٹرین کی 5 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ریلوے حکام نے ٹریک پر دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ اُس وقت ہوا جب جعفر ایکسپریس گزر رہی تھی. دھماکے سے ٹرین کی 5 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔انہوں نے بتایا کہ واقعے میں کسی مسافر کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے. ریلیف ٹرین کوئٹہ ریلوے اسٹیشن سے موقع پر روانہ کر دی گئی۔تاہم اب ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ سپیزنڈ دھماکے کے بعد ریلوے ٹریک کی بحالی کا کام جاری ہے. ڈی ریل بوگیوں کو ٹریک پر واپس لایا جا رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ جعفر ایکسپریس کے مسافروں کو واپس کوئٹہ روانہ کر دیا گیا. پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس کو سبی ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا۔ریلوے حکام کے مطابق سبی سے مسافروں کو براستہ سڑک کوئٹہ پہنچایا جائے گا. سبی پہنچنے والی جعفر ایکسپریس کو سبی سے واپس روانہ کر دیا گیا۔