Express News:
2025-08-13@21:28:51 GMT

کراچی؛ میٹرک سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا گیا

اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT

کراچی:

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے سالانہ امتحانات دہم جماعت سائنس گروپ برائے سال 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے اور کامیابی کا تناسب 83.93فیصد رہا۔

چیئرمین میٹرک بورڈ غلام حسین سوہو نے پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو مبارک باد دیتے ہوئےکہا کہ نتائج میں شفافیت ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

میٹرک بورڈ کے نتائج کے مطابق رواں برس سائنس گروپ کے امتحانات میں ایک لاکھ 73 ہزار 738 امیدوار رجسٹرڈ ہوئے اور ایک لاکھ 72 ہزار 391 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے اور 1347 امیدوار غیر حاضر رہے جبکہ 27 ہزار 244 امیدوار فیل قرار پائے۔

بورڈ میں پوزیشنز اس سال سائنس گروپ میں مونٹیسوری کمپلیکس ہائی اسکول 13-D1گلشن اقبال کی عینا فاروقی نے 94.

73 فیصد نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن، پائنیر گرامر سیکنڈری اسکول اسلام نگر اورنگی ٹاؤن کی وانیہ نور نے 94.09 فیصد نمبر حاصل کر کے دوسری اور تیسری پوزیشن سول ایوی ایشن ماڈل اسکول ایئر پورٹ کے سید اذکار حسین رضوی اور دی اسمارٹ اسکول رفاع عام کیمپس ملیر ہالٹ کی عمائمہ ظفر نے مشترکہ طور پر 94 فیصد نمبر کے ساتھ حاصل کرلی۔

مزید بتایا گیا کہ میٹرک سائنس گروپ کے امتحانات میں90 ہزار 740 طلبا اور 82 ہزار 998 طالبات شریک ہوئیں اور کامیابی کا تناسب 83.93فیصد رہا، کامیاب امیدواروں میں 30 ہزار 154 اے ون گریڈ، 50 ہزار 346 اے گریڈ، 39 ہزار 691 بی گریڈ، 20 ہزار 614 سی گریڈ، 3 ہزار 841 ڈی گریڈ اور35 طلبہ نے ای گریڈ حاصل کیا۔

میٹرک سائنس گروپ کے نتائج بورڈ کی ویب سائٹwww.bsek.edu.pk   پر دیکھے جا سکتے ہیں۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سائنس گروپ کے کے نتائج

پڑھیں:

شہر قائد میں سرمئی بادلوں کے ڈیرے، موسم خوشگوار

شہر قائد میں مطلع ابر آلود ہونے کی وجہ سے موسم خوشگوار، تاہم شام یا رات میں ہلکی بارش یا بونداباندی متوقع ہے۔Vمحکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت27.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد ہے۔شہرقائد میں آج زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، جبکہ شہر میں اس وقت 20 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں 17 اگست سے مون سون ہواؤں کا طاقتور سلسلہ شہر کو متاثر کرنے کا قوی امکان ہے، جبکہ مون سون کے دوسرے وسط سے شہر سمیت جنوبی سندھ میں اچھی بارشوں کی پیشگوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی بورڈ کا دہم جماعت سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان، پہلی 2 پوزیشنوں پر طالبات براجمان
  • کراچی: دہم جماعت سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان، اپنا نتیجہ دیکھیے
  • پاکستان اسپورٹس بورڈ نے کوچنگ سینٹر کیلئے پہلی خاتون ڈائریکٹر کا تقرر کردیا
  • پاکستان اسپورٹس بورڈ نے کوچنگ سینٹر کیلئے پہلی خاتون ڈائریکٹر کا تقرر کردیا
  • میٹرک بورڈ کراچی میں ناظم امتحانات کی تقرری کی سمری وزیر اعلیٰ کو ارسال
  • شہر قائد میں سرمئی بادلوں کے ڈیرے، موسم خوشگوار
  • اے ایس اور اے لیول کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا
  • پاکستان کو چینی درآمد کے ٹینڈر کے جواب میں 539 ڈالر فی ٹن کی پیشکش موصول
  • اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کا انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان