گلگت کے دنیور نالے میں لینڈ سلائیڈنگ، ملبے تلے دب کر 8 رضاکار جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
گلگت کے دنیور نالہ میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 8 رضاکار ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق مقامی رضاکار سیلاب سے متاثرہ واٹر چینل کی بحالی کا کام کر رہے تھے کہ ان پر مٹی کا تودہ آگرا۔ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ملبے تلے دب کر 8 رضاکار جاں بحق ہوگئے۔متعدد افراد کے ابھی تک ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔اسپتال ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی 3 افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ مقامی افراد کی جانب سے ریسکیو کا بھی عمل جاری ہے۔دوسری جانب اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: لینڈ سلائیڈنگ ملبے تلے دب
پڑھیں:
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بڑی سہولت فراہم کردی گئی
پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کی جانب سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے لینڈ ریکارڈز اور جائیداد منتقلی خدمات کی فراہمی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کی جانب سے صوبہ پنجاب سے متعقلہ اراضی ریکارڈ خدمات کی فراہمی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی پنجاب میں موجود اپنی اراضی کی فرد برائے ریکارڈ، فرد برائے لین دین/ فروخت، منظور شدہ انتقال کی نقل، ای رجسٹری، رجسٹری برائے خریدار اور رجسٹری فروخت کنندہ کی خدمات سے مستفید ہو سکتے ہیں۔ ابتدائی طور پر لندن سے ان خدمات کی فراہمی کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ مرحلہ وار سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین، سپین، امریکہ اور اٹلی میں مقیم پاکستانیوں کو بھی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈ ریکارڈ ز اتھارٹی اکرام الحق کا کہنا ہے کہ جائیداد منتقلی کا طریقہ کار سادہ اور آسان ہو گا۔ اس طریقہ کار سے پاور آف اٹارنی کی ضرورت ختم ہو جائے گی۔ فیس کی ادائیگی کے بعد الیکٹرانک رجسٹری کا ٹاسک سب رجسٹرار کے ذریعے وزارت خارجہ کے نامزد آفیسر کو بھجوانا ہو گا۔ تمام کوائف کی جانچ پڑتال اورنادرا سے براہ راست منسلک بائیومیٹرک تصدیق کے بعد ٹاسک واپس سب رجسٹرار کو بھیج دیا جائے گا۔ اس عمل سے ناصرف سمندر پار مقیم پاکستانیوں کو سفر کی زحمت سے نجات ملے گی بلکہ دھوکہ دہی اور وقت کے ضیاع کا بھی خاتمہ ممکن ہو گا۔