غزہ میں صہیونی فوج کے وحشیانہ حملوں میں مزید 123فلسطینی شہید
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
غزہ میں صہیونی فوج کے وحشیانہ حملوں میں مزید 123فلسطینی شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 13 August, 2025 سب نیوز
غزہ (سب نیوز) صہیونی فوج کے وحشیانہ حملوں میں آج صبح سے اب تک 55 اور 24 گھنٹوں میں 123 فلسطینی شہید ہوگئے، جبکہ اس دوران بھوک سے تین بچوں سمیت مزید 8 فلسطینی شہید ہوگئے۔
قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ نے غزہ کی وزارت صحت کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں کم از کم 123 فلسطینی شہید اور 437 زخمی ہوئے ہیں، جن میں 22 امداد کے متلاشی افراد بھی شامل ہیں۔اسی مدت کے دوران تین بچوں سمیت کم از کم آٹھ افراد بھوک کی وجہ سے شہید ہوگئے، جس کے بعد بھوک سے ہونے والی شہادتوں کی مجموعی تعداد 235 ہو گئی ہے، جن میں 106 بچے شامل ہیں۔طبی ذرائع نے الجزیرہ کو بتایا ہے کہ صبح سے اب تک اسرائیلی فورسز کے حملوں میں غزہ بھر میں کم از کم 55 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
نصیر میڈیکل کمپلیکس کے ذرائع کے مطابق شہید ہونے والوں میں 22 افراد امداد کی تلاش میں تھے، جن میں سے 13 کو رفح کے شمال میں ایک امدادی مرکز کے قریب اسرائیلی فورسز نے شہید کیا گیا۔ادھر، الجزیرہ کے نامہ نگار ہانی محمود کا کہنا ہے کہ غزہ میں انسانی بحران پیدا کرنے پر اسرائیل کی بین الاقوامی سطح پر بڑھتی ہوئی مذمت کی جا رہی ہے، اور درجنوں ممالک نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بڑے پیمانے پر امداد کی فراہمی کی اجازت دے اور قحط کا خاتمہ کرے۔انہوں نے کہا کہ لیکن اس دبا سے زمینی صورتحال میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور ہم غزہ پر مزید پابندیاں اور اسرائیلی فوج کی مزید چالیں دیکھ رہے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے چند امدادی ٹرکوں کو غزہ میں داخلے کی اجازت دی تاکہ یہ تاثر پیدا ہو کہ خوراک آرہی ہے، لیکن اس کا زمینی حقائق سے کوئی تعلق نہیں، لوگ اب بھی روزانہ کی بنیاد پر جبری بھوک سے شہید ہو رہے ہیں۔فیلڈ میں کام کرنے والے لوگ بتا رہے ہیں کہ گزشتہ پانچ مہینوں میں اسرائیل کی مکمل انسانی پابندی کے باعث خوراک کی کمی کو پورا کرنے کے لیے کم از کم تین ماہ تک روزانہ ایک ہزار ٹرکوں کے مستقل داخلے کی ضرورت ہے۔اس لیے درجنوں کی تعداد میں آنے والے ٹرک اس بگڑتے ہوئے انسانی بحران کا حل نہیں ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرباجوڑ میں آپریشن شروع ہوچکا، یہ آپریشنز خیبرپختونخوا کی معدنیات پر قبضے کیلئے ہو رہے ہیں، رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر اگلی خبراسلام آباد میں معرکہ حق اور جشن آزادی کی تقریب جاری، سول و عسکری قیادت شریک اسلام آباد میں معرکہ حق اور جشن آزادی کی تقریب جاری، سول و عسکری قیادت شریک باجوڑ میں آپریشن شروع ہوچکا، یہ آپریشنز خیبرپختونخوا کی معدنیات پر قبضے کیلئے ہو رہے ہیں، رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر پاکستان کے اندر حقیقی آزادی کی جنگ سمیت ابھی کئی جنگیں لڑنی ہیں، علی امین گنڈاپور کا پیغام اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس، اسٹیل ملز کی 32سو ایکڑ زمین پر انڈسٹریل اسٹیٹ قائم کرنیکی منظوری غزہ میں فلسطینیوں کیساتھ جنسی زیادتی پر اسرائیلی فوج کی نگرانی کی جائے، اقوام متحدہ پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ پر 50لاکھ تک جرمانہ، قومی اسمبلی سے بل منظورCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: حملوں میں
پڑھیں:
غزہ اور جنین میں فلسطینی مزاحمت کی نئی ضربیں
اسلامی جہاد کے عسکری ونگ سرایا القدس کی جنین بٹالین نے اعلان کیا ہے کہ اس نے الظہر کے قصبے جنین میں صہیونی فوجی گاڑیوں کے راستے میں بم دھماکے کیے ہیں اور یقینی طور پر متعدد صہیونی فوجیوں کو نشانہ بنایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حماس اور اسلامی جہاد کی عسکری شاخوں نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے غزہ میں اسرائیلی اہلکاروں اور آلات پر براہ راست حملے کیے ہیں۔ حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے تل الحوا میں 105 اسرائیلی مرکاوا ٹینکوں کو دو یاسین راکٹوں سے نشانہ بنایا ہے۔ جنوبی غزہ میں ایک جگہ جو اس وقت اسرائیلی توپ خانے کی توجہ کا مرکز ہے۔ القسام بریگیڈز کا کہنا ہے کہ اس نے یہ آپریشن اردن کے ہسپتال کے گرد کامیابی سے انجام دیا اور ٹینک پر موجود افراد کو ہلاک یا زخمی کیا۔ اسی دوران اسلامی جہاد کے عسکری ونگ سرایا القدس کی جنین بٹالین نے اعلان کیا ہے کہ اس نے الظہر کے قصبے جنین میں صہیونی فوجی گاڑیوں کے راستے میں بم دھماکے کیے ہیں اور یقینی طور پر متعدد صہیونی فوجیوں کو نشانہ بنایا ہے۔