محسن نقوی کی شہید میجر رضوان طاہر کی رہائش گاہ آمد، اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
سٹی 42 : وزیرداخلہ محسن نقوی، شہید میجر رضوان طاہر کی رہائش گاہ پہنچ گئے، جہاں انہوں نے شہید میجر رضوان طاہر کے والد کرنل ریٹائرڈ محمد طاہر اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات کی۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید میجر رضوان طاہر کے والدین اور بھائی میجر عثمان طاہر سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ محسن نقوی نے شہید میجر رضوان طاہر کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔
وزیرداخلہ نے شہید میجر رضوان طاہر کے والد کرنل ریٹائرڈ محمد طاہر، والدہ اور بھائی میجر عثمان طاہر کے بلند حوصلے کو سراہا، کہا کہ آپ شہید بیٹے کے با ہمت اور بلند حوصلہ والدین ہیں، آپ کا یہ حوصلہ اور عزم ہی قوم کی طاقت ہے، آپ کی عظمت کو سلام۔ انہوں نے کہا کہ میجر رضوان طاہر نے بہادری سے بھارتی سپانسرڈدہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور جام شہادت نوش کیا، شہید میجر رضوان طاہر قوم کے ہیرو ہیں، عظیم قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔
جشن آزادی کی خوشیاں، برائلر گوسشت کی نئی قیمت کیا؟
محسن نقوی نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کی لازوال قربانیوں کی قوم ہمیشہ مقروض رہے گی۔
شہید میجر رضوان طاہر کے والد نے کہا کہ بیٹے نے کئی انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کو لیڈ کیا اور متعدد دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔
چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا اور آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی بھی اس موقع پر موجود تھے۔
واضح رہے کہ میجر رضوان طاہر چند روز قبل مستونگ میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے آئی ای ڈی دھماکے میں شہید ہو گئے تھے۔
پنجاب پولیس میں بھرتیاں, ویٹنگ لسٹ کے امیدواروں کیلئے بڑی خوشخبری
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: نے شہید میجر رضوان طاہر کے محسن نقوی کہا کہ
پڑھیں:
یمن کے حوثیوں نے یرغمال بنائے گئے 24 پاکستانیوں کو عملے سمیت رہا کر دیا، محسن نقوی
وفاقی وزیر داخلہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ "ایکس" پر لکھا کہ پاکستانی حکام اور سیکیورٹی اداروں کی دن رات کی کوششیں رنگ لے آئیں۔ یمن میں یرغمال بنائے گئے ایل پی جی ٹینکر اور 24 پاکستانیوں سمیت عملے کو رہا کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ یمن کے حوثیوں نے ایل پی جی ٹینکر اور 24 پاکستانیوں سمیت عملے کو رہا کر دیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ پاکستانی حکام اور سیکیورٹی اداروں کی دن رات کی کوششیں رنگ لے آئیں۔ یمن میں یرغمال بنائے گئے ایل پی جی ٹینکر اور 24 پاکستانیوں سمیت عملے کو رہا کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ 17 سمتبر کو پاکستانی بحری جہاز پر یمن کے سمندری حدود میں اسرائیلی ڈرون حملہ کیا گیا تھا۔ جس میں ایک ایل پی جی ٹینک پھٹ گیا۔ تاہم عملہ آگ بجھانے میں کامیاب رہا۔ محسن نقوی نے کہا کہ اسرائیلی حملے کے بعد جہاز کو حوثی باغیوں نے یرغمال بنا لیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ میں دل کی گہرائیوں سے سیکرٹری داخلہ خرم آغا، وزارت داخلہ کے دیگر افسران، عمان میں سفیر نوید بخاری اور ان کی ٹیم، سعودی عرب میں ہمارے ساتھیوں اور خاص طور پر ہمارے سیکیورٹی اداروں کے ان بہادر افسران کا شکر گزار ہوں۔ جنہوں نے غیرمعمولی حالات میں مسلسل محنت کر کے ہمارے شہریوں کی بحفاظت رہائی کو ممکن بنایا۔ جب کہ امیدیں دم توڑ رہی تھیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ الحمدللہ ٹینکر اور اس کے عملے کو اب حوثیوں نے چھوڑ دیا ہے اور وہ یمنی پانیوں سے باہر ہیں۔ واضح رہے کہ 17 ستمبر کو یمن کے قریب سمندر میں بحری جہاز پر ڈرون حملے کے بعد بندرگاہ "راس عیسی" پر ایل پی جی ٹینکر اور 24 پاکستانیوں سمیت عملے کے 27 ارکان کو یرغمال بنا لیا گیا تھا۔