صیہونی افواج کے وحشیانہ حملے میں امداد کے متلاشی مزید 31 افراد سمیت 89 فلسطینی شہید
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
غزہ:
غزہ میں وحشیانہ اسرائیلی حملوں میں امداد کے متلاشی 31 افراد سمیت مزید89 فلسطینی شہید اور513 زخمی ہوگئے جبکہ 7 اکتوبر 2023 سے ابتک 61599 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ شدیدغذائی قلت، بھوک سے دو بچوں سمیت مزید پانچ فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ ملبے سے مزید11 لاشیں بھی برآمد کی گئی ہیں۔
مصر نے حماس کو جامع معاہدے کی پیشکش کردی، اسرائیل کی سرکاری نشریاتی کارپوریشن نے بتایا کہ حماس کا ایک وفد قاہرہ پہنچا ہے تاکہ ایک نئے اقدام پر بات کی جا سکے جس میں ایک جامع معاہدہ شامل ہے جس کے تحت حماس کی جانب سے تمام 50اسرائیلی قیدیوں (زندہ اور مردہ) کی رہائی اور اپنے ہتھیار ڈالنے کے بدلے غزہ میں جنگ بندی اور فلسطینی قیدیوں کی رہائی شامل ہے۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے فلسطینی صدر محمود عباس نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے جس میں آئندہ امن کانفرنس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
جنوبی افریقہ کے سابق صدر نیلسن منڈیلا کی جانب سے قائم بزرگ عالمی رہنمائوں کے گروپ دی ایلڈرز نے مصر میں سرحدی گزرگاہوں کے دورے کے بعد منگل کو پہلی بار غزہ کی صورتحال کو جاری نسل کشی قرار دے کراسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر پابندی کا مطالبہ کردیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فلسطینی شہید
پڑھیں:
اسرائیلی فوج کی غزہ پر بمبار ی اور فائرنگ: ایک ہی دن میں 63 فلسطینی شہید
غزہ: اسرائیلی فوج نے بدھ کے روز غزہ کی پٹی میں وحشیانہ بمباری اور فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 63 فلسطینیوں کو شہید جبکہ درجنوں کو زخمی کر دیا۔
طبی ذرائع اور سول ڈیفنس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔غزہ سِول ڈیفنس کے بیان میں کہا گیا کہ غزہ شہر کے علاقے الدرج میں بے گھر فلسطینیوں کو نشانہ بنانے والی فضائی کارروائی میں 22 افراد شہید ہوئے جن میں 9 بچے اور 6 خواتین شامل ہیں۔ اسی علاقے میں ایک رہائشی عمارت پر بمباری کے نتیجے میں مزید 2 افراد جاں بحق ہوئے۔
شہر کے دیگر علاقوں میں بھی کئی حملے کیے گئے۔ صبرا محلے میں 8 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ الرمال کے علاقے میں اسرائیلی فائرنگ سے ایک شہری زندگی کی بازی ہار گیا۔ تل ہوہ میں بے گھر فلسطینیوں کو لے جانے والی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس میں 2 افراد شہید اور کئی زخمی ہوئے۔ شجاعیہ میں بھی فضائی بمباری سے 2 شہری جاں بحق ہوئے۔
ادھر وسطی غزہ میں النصیرات پناہ گزین کیمپ کے قریب ایک بے گھر فلسطینیوں کے اجتماع پر فضائی حملے میں 11 افراد شہید اور 17 زخمی ہوئے۔ اسی کیمپ میں دو گھروں پر حملوں سے مزید 5 افراد جاں بحق ہوئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔جنوبی غزہ کے شہر رفح میں امداد لینے کے لیے جمع شہریوں پر اسرائیلی فائرنگ کی گئی جس میں 9 افراد شہید ہوئے، جبکہ خان یونس میں بھی ایک فلسطینی فوج کی گولیوں کا نشانہ بن گیا۔