کیا محسن نقوی وزیراعظم بننے کے خواہش مند ہیں؟ اسحاق ڈار نے بتا دیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور میں حضرت علی ہجویریؒ کے عرس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے صدر اور محسن نقوی کے وزیراعظم بننے کی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسی افواہیں ملک میں غیر ضروری الجھن پیدا کرتی ہیں اور جب تک کوئی بات ثابت نہ ہو اسے پھیلانا مناسب نہیں۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت معمول کے مطابق کام کر رہی ہے اور اپنی آئینی مدت مکمل کرے گی۔ معیشت میں بہتری آرہی ہے، سفارتی محاذ پر بھی پاکستان کو کامیابیاں مل رہی ہیں اور ملک ترقی کی سمت بڑھ رہا ہے۔ ان کے مطابق پاکستان کو دنیا میں ایک مضبوط اسلامی قلعہ کے طور پر ابھرنے تک یہ سفر جاری رہے گا اور اب اس سفر کی رفتار تیز کرنا ضروری ہے۔
انہوں نے معرکہ حق کو پاکستان کی سب سے بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ 22 اپریل کو شروع ہونے والے اس معاملے کی اصل لڑائی 6 مئی کی رات سے 10 مئی کی صبح تک جاری رہی، جس میں فضا، خشکی اور سمندر ہر محاذ پر پاکستان کو عزت اور فتح ملی۔
پی ٹی آئی قیادت کے خلاف مقدمات پر سوال کے جواب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ ریاست اور اداروں کے خلاف ہتھیار اٹھانا بغاوت کے زمرے میں آتا ہے اور اس پر قانونی کارروائی ناگزیر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ مقدمات موجودہ حکومت نے درج نہیں کیے اور نہ ہی کسی کو ایسا جواز فراہم کیا، عدالتیں جو فیصلہ کریں گی وہی حتمی ہوگا۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار نے
پڑھیں:
3 بھارتی سرپرست دہشتگرد ہلاک، محسن نقوی کا سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اویس کیانی: وزیر داخلہ کا ژوب میں 3 بھارتی سرپرست دہشت گرد ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین،،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ضلع ژوب میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گردوں کی ہلاکت پر فورسز کو سلیوٹ پیش کیا۔ انہوں نے فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں امن سبوتاژ کرنے کی گھناؤنی سازش ناکام بنائی گئی۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔
وفاقی حکومت کا14اگست کوعام تعطیل کااعلان
اسلام آباد۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کابلوچستان کے ضلع ژوب میں فتنہ الہندوستان کے مزید 3 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
وزیر داخلہ محسن نقوی نے سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا
فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کامیابیوں کو قوم تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ محسن نقوی
سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں فتنہ پھیلانے میں ملوث بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا ۔ محسن نقوی
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کا امکان، الرٹ جاری
سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں امن کو سبوتاژ کرنے کی گھناؤنی سازش کو ناکام بنایا۔ محسن نقوی
فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سیکورٹی فورسز کو سلیوٹ کرتے ہیں۔ محسن نقوی
بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کیلئے پوری قوم سیکورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے ۔محسن نقوی