data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(بزنس رپورٹر)پیپر ورلڈ مڈل ایسٹ نمائش2025 کا ورلڈ ٹریڈ سینٹر دبئی میں انعقادکیا گیا۔ 13نومبر کو اختتام پذیر ہونے والی تین روزہ نمائش میں پاکستان کی جانب سے ڈالر اینڈ مارک انڈسٹریزنے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں ہونے والی 14ویں پیپر ورلڈ مڈل ایسٹ اور پانچویں گفٹس اینڈ لائف اسٹائل مڈل ایسٹ نمائشوں نے ایک بار پھر کاغذ، اسٹیشنری، تحائف اور لائف اسٹائل انڈسٹریز کے لیے خطے کے اہم ترین پلیٹ فارم ہونے کا ثبوت دیا۔اس سال کی نمائش میں 100 سے زائد ممالک کے 15,000 سے زیادہ وزیٹرز اور 650 سے زائد بین الاقوامی برانڈز کے ساتھ 450 سے زیادہ نمائش کنندگان نے شرکت کی۔ اس موقع پر 06 سرکاری کنٹری پویلینز بھی قائم کیے گئے، جن میں بھارت، جرمنی، چین، ہانگ کانگ، ترکی اور اردن شامل تھے۔پاکستان سے ڈالر اینڈ مارک انڈسٹریز نے نمائش میں اپنی جدید اسٹیشنری، پیپر گْڈز اور لائف اسٹائل مصنوعات کی نئی رینج پیش کی۔ کمپنی نے عالمی سطح پر اپنی موجودگی کو وسعت دینے اور بین الاقوامی شراکت داروں سے روابط بڑھانے کے عزم کے تحت اس ایونٹ میں شرکت کی۔

کامرس رپورٹر گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: مڈل ایسٹ

پڑھیں:

چیف سیکرٹری کا ایمرجنسی آپریشن سینٹر کادورہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیف سیکرٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے بدھ کے روز ایمرجنسی آپریشن سینٹر (EOC) کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہیں صوبہ بھر میں خسرہ، روبیلا اور پولیو سے بچاؤ کی قومی مہم کے انتظامات اور تیاریوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر کمشنر کراچی، سیکریٹری صحت، ای او سی ٹیم اور متعلقہ محکموں کے افسران اور ڈونر پارٹنر کے نمائندے بھی موجود تھے۔اجلاس کے دوران چیف سیکریٹری سندھ کو بتایا گیا کہ خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی قومی مہم 17 سے 29 نومبر 2025 تک صوبہ سندھ کے تمام اضلاع میں چلائی جائے گی۔

اسٹاف رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • پیپر ورلڈ مڈل ایسٹ 2025 ء میں نمائش کے لیے ڈالر اینڈ مارک انڈسٹریز کے اسٹال کا ایک منظر
  • کراچی میں ’’شیولیوشن 2.0 کانفرنس و نمائش ‘‘کا انعقاد
  • ہیم ٹیکسٹائل2026ء میں پاکستان سے ریکارڈ ایکسپورٹرزکی شرکت متوقع
  • چیف سیکرٹری کا ایمرجنسی آپریشن سینٹر کادورہ
  • ٹرانزٹ ٹریڈ کی دوسرے ملک کو منتقلیکا خیرمقدم کرینگے،، لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) محمد سعید
  • کراچی میں عالمی کتب میلے کا 18سے 22 دسمبر ایکسپو سینٹر میں انعقاد کا اعلان
  • کراچی میں 20ویں عالمی کتب میلے کے انعقاد کا اعلان
  • کراچی میں 20ویں عالمی کتب میلہ ،5 لاکھ شائقین کی شرکت متوقع
  • ریاض میں ہیومن ریسورس اینڈ مین پاور ایکسپو کا آغاز، پاکستانی اداروں کی نمایاں شرکت