جعلی ایڈمرل کی جنگی یادگارتقریب میں شرکت؛پھول چڑھائے ،سلامی بھی دی
اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لندن: برطانیہ کے شمالی ویلز میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جہاں ایک شخص نے خود کو نیوی کا جعلی ایڈمرل ظاہر کرتے ہوئے جنگ عظیم کے دوران اپنی جان قربان کرنے والے فوجیوں کی یادگار پر پھول چڑھائے اور سلامی دی۔برطانوی نیوی اور سابق فوجیوں میں غم و غصہ پھیل گیا۔
برطانیہ کے لینڈڈنو شہر میں منعقد ہونے والی اس یادگاری تقریب میں اس شخص نے ریئر ایڈمرل کی وردی زیب تن کی ہوئی تھی جس پر 12 تمغے جڑے ہوئے تھے۔
یہ شخص جس کی شناخت ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی متعدد بار ایسی تقریبات میں شرکت کر چکا تھا لیکن اس بار اس کا جعلی انداز اور فوجی یونیفارم ماہرین کے لیے سوالات کا باعث بن گیا۔
خاص طور پر اس کی وردی پر موجود تمغے مشکوک تھے کیونکہ بعض تمغے ایک ساتھ کبھی نہیں لگائے جاتے۔
اس کے علاوہ اس کی وردی میں بھی غیر معمولی فرق نظر آیا جیسے کہ سفید کٹ کالر والی قمیض جو رائل نیوی کے ضوابط کے خلاف تھی اور کوٹ کی آستینیں بھی غیر معمولی طور پر بڑی تھیں۔
رائل نیوی کے ترجمان نے اس واقعہ پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ نیول افسر کی نقالی کرنا نہ صرف نیوی سروس سے وابستہ افراد کے لیے توہین آمیز ہے بلکہ یہ ایک مجرمانہ فعل بھی ہو سکتا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
ویب ڈیسک : مستونگ میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں سیشن جج مستونگ عبدالحکیم کاکڑ اور گن مین شہید ہو گئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری شدید زخمی ہوئے۔
حکومت بلوچستان نے مستونگ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حکم دے دیاہے۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے کہ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی شہادت انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کے مطابق وکلاء اور ججز کو نشانہ بنانا ایک گہری سازش کا حصہ ہے،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مستونگ حملے میں زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سے رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی اوران کی مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قانون کے محافظوں پر حملہ ناقابل برداشت ہے، ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،حکومت عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہر قدم پر کھڑی ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ