Jasarat News:
2025-11-13@23:40:56 GMT

پی ایم ای ایکس میں 48.575 بلین روپے کے سودے

اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT

پی ایم ای ایکس میں 48.575 بلین روپے کے سودے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں بدھ کے دن میٹلز، انرجی، کوٹس اور انڈیکس کے 48.575 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 81,090 رہی۔سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 24.222 بلین روپے رہی۔ اس کے بعد چاندی کے سودوں کی مالیت 8.

851 بلین روپے، کوٹس کے سودوں کی مالیت 5.617 بلین روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 2.635 بلین روپے، پلاٹینیم کے سودوں کی مالیت 2.154 بلین روپے، خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.934 بلین روپے، جاپان ایکویٹی 225 کے سودوں کی مالیت 918.375 ملین روپے، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 673.732 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 718.224 ملین روپے، پیلاڈیم کے سودوں کی مالیت 376.132 ملین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 339.348 ملین روپے، کاپر کے سودوں کی مالیت 51.687 ملین روپے، برینٹ کے سودوں کی مالیت 23.946 ملین روپے اور ایلومینیم کے سودوں کی مالیت 26.488 ملین روپے رہی۔ایگریکلچرل کموڈٹیز میں 27 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مجموعی مالیت 30.562 ملین روپے رہی۔

کامرس رپورٹر گلزار

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے سودوں کی مالیت بلین روپے ملین روپے

پڑھیں:

عراق میں پارلیمانی انتخابات میں سیکیورٹی کامیاب، 12 ملین شہریوں نے ووٹ ڈالے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بغداد: عراق میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے دوران سیکیورٹی پلان کامیابی سے نافذ کیا گیا اور معمولی واقعات کو فوری حل کیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عراق کی سپریم کمیٹی برائے انتخابی سیکیورٹی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل قیص المحمداوی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ 12 ملین سے زائد عراقی شہریوں نے 329 نشستوں والی پارلیمنٹ کے لیے ووٹ ڈالے اور سیکیورٹی فورسز نے پولنگ کو محفوظ بنایا، ووٹ ڈالنے کے دوران چند معمولی خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں، جنہیں فوری طور پر نمٹایا گیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ سیکیورٹی فورسز نے ووٹنگ کے عمل میں مداخلت نہیں کی اور اس دوران کرکوک میں دو پولیس اہلکاروں کے قتل کے ذمہ دار مسلح افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

آزاد اعلیٰ انتخابی کمیشن نے تصدیق کی کہ ووٹ کے نتائج مقررہ وقت میں جاری کیے جائیں گے،  48 شکایات موصول ہوئی ہیں، جن میں 39 خصوصی ووٹنگ اور 9 عام ووٹنگ سے متعلق ہیں،  نتائج ووٹ کے 24 گھنٹے کے اندر جاری کیے جائیں گے اور اپیلوں کے جائزے کے بعد باقاعدہ تصدیق کی جائے گی۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی

متعلقہ مضامین

  • گلگت بلتستان اور چینی کمپنیوں کے مابین چار اہم منصوبے شروع کرنے پر اتفاق
  • پی ایم ای ایکس میں 40.735 بلین روپے کے سودے
  • مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں ترقیاتی منصوبوں پر 75 ارب 96 کروڑ خرچ
  • عراق میں پارلیمانی انتخابات میں سیکیورٹی کامیاب، 12 ملین شہریوں نے ووٹ ڈالے
  • قصور، پولیس نے منشیات سپلائی کرنے والے بڑے نیٹ ورک کو پکڑ لیا، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
  • 2 لاکھ 19 ہزار روپے مالیت کی سیفٹی پن نے انٹرنیٹ پر ہنگامہ مچادیا
  • ٹیکنالوجی کی دنیا میں نیا سنگ میل: دنیا کا سب سے چھوٹا سپر کمپیوٹر تخلیق
  • نقب زنی کا ملزم گرفتار، کروڑوں مالیت کا چوری شدہ مال برآمد
  • 1500روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان