کسٹم، ان لینڈ ریونیو افسروں کی ترقی کیلیے بورڈ کا اجلاس کل ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
اسلام آباد:
وزیراعظم نے کسٹم سروس اور ان لینڈ ریونیو سروس کے افسروں کی ترقیوں کیلیے اعلیٰ اختیاراتی بورڈ کا اجلاس کل طلب کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ان لینڈ ریونیو سروس کے 5 اور پاکستان کسٹمز سروس کے 2 افسروں کو گریڈ 22میں ترقی دینے پر غور کیا جائے گا،عدالتی حکم امتناعی کے باعث ایف بی آر افسران کو پچھلے ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ میں ترقی نہیں دی گئی تھی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
محرم کا چاند دیکھنے کیلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کوئٹہ میں طلب
کوئٹہ:محرم الحرام 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج شام کوئٹہ میں طلب کر لیا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق اجلاس مولانا عبدالخبیر آزاد کے زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس کوئٹہ میں منعقد ہوگا جبکہ زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈکوارٹرز میں ہوں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے محرم الحرام 1447 ہجری کے چاند سے متعلق پیشگوئی کر رکھی ہے۔
لال کی پیدائش 25 جون 2025 کو سہ پہر 3 بج کر 32 منٹ پر متوقع ہے جبکہ 26 جون کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 28 گھنٹے اور 15 منٹ ہوگی۔
ملک کے ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور چاند کے غروب ہونے کے درمیان وقفہ 75 منٹ ہوگا، جو چاند کی رویت کے لیے موزوں ترین حالات فراہم کرے گا۔
فلکیاتی عوامل کے مطابق اگر 26 جون کی شام موسم صاف رہا تو چاند نظر آنے کے امکانات بہت زیادہ ہیں۔ اس پیشگوئی کی روشنی میں یکم محرم الحرام 1447 ہجری 27 جون 2025 بروز جمعہ ہونے کا امکان ہے۔