چین کی ’’جدت طرازی کی صلاحیت‘‘ دنیا کو اپنی جانب کھینچ رہی ہے ، چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 19 September, 2025 سب نیوز

بیجنگ : ورلڈ انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن نے حال ہی میں “گلوبل انوویشن انڈیکس 2025” رپورٹ جاری کی، جس میں چین کو پہلی بار دنیا کی سب سے زیادہ جدت طرازی کی صلاحیت کی حامل ٹاپ ٹین معیشتوں میں شامل کیا گیا۔ چین 24 اختراعی کلسٹرز کے ساتھ مسلسل تین سالوں سے عالمی سطح پر پہلے نمبر پر ہے۔ روئٹرز نے اس کی وجہ چینی کمپنیوں کی جانب سے تحقیق و ترقی میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کو قرار دیا۔2024 میں، چین کی کل تحقیق و ترقی سرمایہ کاری میں 2020 کے مقابلے میں 48فیصداضافہ ہوا، اور تحقیق و ترقی سرمایہ کاری کی شدت 2.

68فیصد تک پہنچ گئی،

جو یورپی یونین کے ممالک کی اوسط سطح سے زیادہ ہے۔ آر اینڈ ڈی کے عملےکی کل تعداد دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔فی الحال، چینی کمپنیوں کے پاس موثر پیٹنٹ کی تعداد 3.727 ملین ہے، جو ملک میں موجود موثر پیٹنٹ کا 74.4فیصدہے، جو انوویشن میں کمپنیوں کے مرکزی کردار کو ظاہر کرتا ہے۔ مثال کے طور پر، 2024 تک، چینی پاور بیٹری بنانے والی کمپنی “سی اے ٹی ایل” نے روزانہ اوسطاً 16.8 پیٹنٹ تیار کیے۔

رواں سال ستمبر میں، کمپنی نے دنیا بھر میں تھرمل ڈفیوژن کے بغیر تیار کردہ تازہ ترین ٹیکنالوجی متعارف کرائی جو دنیا میں بیٹری سسٹم کے اعلی ترین حفاظتی معیار تک پہنچتی ہے۔ اس وقت، چین کے اے آئی پیٹنٹ کی تعداد دنیا کی کل تعداد کا 60 فیصد ہے، جو دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔اس وقت، چین سائنس اور ٹیکنالوجی کی انقلابی اور صنعتی تبدیلیوں کا بہترین اطلاقی منظر نامہ بن چکا ہے، جو غیر ملکی کمپنیوں کو تخلیقی مواقع میں شریک ہونے کا موقع فراہم کر رہا ہے۔حالیہ دنوں میں جرمن رسالے ” اکنامک ویکلی” نے رپورٹ دی کہ چین کی تکنیکی صلاحیت سرمایہ کاروں کو اپنی جانب کھینچ رہی ہے۔ایک کھلا اور اختراعی چین تعاون کے دروازے مسلسل کھول رہا ہے۔ کثیر القومی کمپنیوں کے متعدد ایگزیکٹوز کا کہنا ہے کہ “ہر بار چین آنے پر، یہاں کی نئی ٹیکنالوجی سے حیران ہوتے ہیں اور خود کو اس کا حصہ بننے پر فخر محسوس کرتے ہیں”۔ حقائق مسلسل ثابت کرتے ہیں کہ چین کی جدت کی کہانی نہ صرف اپنی ہے بلکہ پوری دنیا کی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمودی کیلئے نئی مشکل؛ ٹرمپ نے بھارت کو ایرانی بندرگاہ پر دی گئی چھوٹ واپس لے لی اگلی خبرغزہ میں قحط اور عالمی چیخ و پکار کے باوجود امریکہ نے جنگ بندی کی قرار داد چھٹی مرتبہ ویٹو کر دی غزہ میں قحط اور عالمی چیخ و پکار کے باوجود امریکہ نے جنگ بندی کی قرار داد چھٹی مرتبہ ویٹو کر دی مودی کیلئے نئی مشکل؛ ٹرمپ نے بھارت کو ایرانی بندرگاہ پر دی گئی چھوٹ واپس لے لی فینٹانل بنانے والے اجزا کی اسمگلنگ: امریکا نے بھارتی کاروباری افراد کے ویزے منسوخ کردیے اسرائیل اور غزہ کا معاملہ پیچیدہ ہے مگر حل ہوجائے گا، افغانستان سے بگرام ایئربیس واپس لینا چاہتے ہیں، ٹرمپ اسرائیل سے خطرات،عرب ممالک متحرک،اہم سیکیورٹی اقدامات کا اعلان,مشترکہ فضائی نظام،خلیج دفاعی اتحاد کی تشکیل شامل ہمیں دوسری جنگ عظیم کی تاریخ کا درست نظریہ اپنانا چاہیے، چینی وزیر دفاع TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کی صلاحیت چین کی

پڑھیں:

چمن: دھماکے کا ایک اور زخمی چل بسا، تعداد 6 تک پہنچ گئی

 ویب ڈیسک :چمن بارڈر ٹیکسی اسٹینڈ دھماکے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا، جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ کر 6 ہو گئی۔

 اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق دھماکے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کرنے کا عمل جاری ہے، تحقیقاتی عمل سے پاک افغان بارڈر پر آمدورفت معطل ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بارودی مواد مسافروں کے سامان میں رکھا گیا تھا۔

کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ پاک افغان بارڈر باب دوستی سے ٹریڈ بھی معطل ہے۔

اندرون شہر کی بیس پرانی و تاریخی حویلیوں کی سُنی گئی

ایف آئی اے حکام نے کہا کہ پیدل آمدورفت روٹ پر ویزا پاسپورٹ سیکشن عارضی طور پر بند ہے۔ باب دوستی سے ہر قسم کی دوطرفہ آمدورفت معطل ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چمن دھماکے کا ایک اور زخمی چل بسا، تعداد 6 ہو گئی
  • چمن: دھماکے کا ایک اور زخمی چل بسا، تعداد 6 تک پہنچ گئی
  • پاک سعودی معاہدہ مسلم دنیا کا بلاک بننے کی جانب اہم قدم ہے: مولانا فضل الرحمٰن
  • خسرہ کے دنیا میں دوبارہ پھیل جانے کا خطرہ سر اٹھانے لگا
  • چین اور امریکہ کے اقتصادی اور تجارتی مذاکرات کے نتائج مشکل سے حاصل ہوئے ہیں، چینی میڈیا
  • گوجرانوالہ: سالگرہ کا زہریلا کھانا کھانے سے ایک اور بچی جاں بحق، تعداد 4 ہوگئی
  • چین نے امریکی کمپنی اینوڈیا کی چِپس خریدنے پر اپنی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر پابندی لگادی
  • امریکی ٹینس اسٹار کو چینی پکوانوں پر تبصرہ مہنگا پڑ گیا
  • مئی 2025: وہ زخم جو اب بھی بھارت کو پریشان کرتے ہیں