عوام خصوصاً نوجوان انقلاب کے لیے ذہنی طور پر تیار ہیں‘وجیہہ حسن
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (پ ر) جماعت اسلامی ضلع وسطی کے امیر سید وجیہہ حسن نے کہا ہے کہ ملک بھر کے عوام خصوصاً نوجوان انقلاب کے لیے ذہنی طور پر تیار ہیں۔ جماعت اسلامی ہی وہ نظریاتی قوت ہے جو انہیں اس منزل کی طرف لے جا سکتی ہے۔ وہ پیر کو نارتھ ناظم آباد میں جماعت اسلامی علاقہ فاروق اعظم شادمان کے تحت عید ملن پارٹی سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر قربانی کی کھالیں جمع کرنے والے بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔ ناظم علاقہ خرم مبین اور محمد علی قدسی نے بھی خطاب کیا۔ سید وجیہہ حسن نے مزید کہا کہ عمر کوٹ کے حالیہ ضمنی انتخاب نے سندھ میں پیپلز پارٹی کی حقیقت کھول دی۔ پی پی حکومت شدید دھاندلی نہ کرتی تو عبرتناک شکست ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کے لوگ ایک ارب مسلمانوں کی طرف سے غیرت اور جرات کا قرض اتار رہے ہیں۔ ہم اپنی ہر چھوٹی بڑی خوشی میں غزہ کے لوگوں کو یاد رکھتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ صرف ضلع وسطی کے عوام نے اہل غزہ کے لیے 20 کروڑ روپے سے زائد عوامی عطیات جمع کرکے بھیجے۔ انہوں نے عرب حکمرانوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے امریکہ کو ساڑھے تین ٹریلین ڈالر دینے کا اعلان کردیا، حالانکہ امریکہ نے طوفان الاقصا کے بعد سے اب تک اسرائیل کی جتنی مدد کی ہے اس کی لاگت زیادہ سے زیادہ 2 ارب ڈالر ہے۔ انہوں نے افسوس ظاہر کیا کہ ہمارے حکمران طاغوت کی خدمت کرنے کے لیے اپنے مستقبل کے اثاثے بھی اس کے حوالے کرنے کو تیار ہیں۔ سید وجیہہ حسن نے کہا کہ امریکی جامعات کے اساتذہ اور طلبہ نے اہل غزہ کے لیے آواز بلند کرکے اپنے کیریئر اور تعلیم کی قربانی دی اور وہ اب قید میں ہیں۔ وہ ہم سے زیادہ قربانیاں دے چکے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: وجیہہ حسن انہوں نے کہا کہ غزہ کے کے لیے
پڑھیں:
پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
ایرانی پاسداران انقلاب نے برطانیہ کو دھکمی دی ہے کہ اگر ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ملوث ہوئے تو جارحیت کے استعمال ہونے والے کسی بھی بیس پر ہمارے حملے جائز ہوں گے اور برطانیہ کو اپنے ماضی کو مزید خراب نہ کرے۔
ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب نے بیان میں کہا کہ برطانیہ نے ایران پر حالیہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں بڑا کردار ادا کیا ہے لہٰذا ہم برطانوی حکومت جو ہمارے خطے کے لوگوں کی تقدیر خراب کرنے کی بنیادی وجہ ہے، کو تنبیہ کر رہے ہیں کہ وہ اپنے ماضی پر مزید بوجھ مت ڈالیں۔
پاسداران انقلاب نے کہا کہ امریکی بحری فورسز بحیریہ ہند میں فعال ہے مگر ان کے کروز میزائل کا ذخیرہ ختم ہوگیا ہے اور اسی لیے وہ انگلینڈ آر اے ایف فیئرفورڈ سے بی ون بمبار استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ حملہ آور امریکی فوج جنگ کے آغاز کے بعد بحر ہند میں موجود اپنے بحری جہازوں سے کروز میزائل داغنے پر انحصار کر رہی تھی مگر ان جہازوں کے میزائلوں کا ذخیرہ ختم ہونے کے بعد کل برطانیہ کے فیرفورڈ فضائی اڈے سے پرواز کرنے والے بی ون طیاروں کے استعمال پر مجبور ہو گئی ہے۔
پاسداران انقلاب نے زور دیتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ وزارت خارجہ کے عہدیداروں نے بھی واضح کیا ہے کہ ایرانی سرزمین کے خلاف استعمال ہونے والا کوئی بھی بیس ہمارے لیے نشانہ بنانے کے جائز ہدف ہوگا۔
مزید کہا گیا کہ برطانیہ کا اسلامی ممالک کی تقسیم، ان ممالک میں بڑے پیمانے پر قتل عام، آمرانہ حکومتوں کے قیام اور سب سے بڑھ کر فلسطین پر قبضے کو منظم کرنے اور اس کی سرپرستی کرتے ہوئے اسرائیل کے قیام جیسے سانحے کو جنم دینے کا ایک سیاہ ریکارڈ ہے۔
خیال رہے کہ پاسداران انقلاب کی جانب سے برطانیہ کو دھمکی ایک ایسے وقت میں دی گئی ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان لڑائی اپنے عروج پر ہے دونوں اطراف سے ایک دوسرے کی تنصیبات پر حملے کیے جا رہے ہیں۔
برطانیہ پہلے ہی نئے قانون کے تحت پاسداران انقلاب کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے چکا ہے جبکہ ایران نے اس اقدام کو جارحانہ قرار دیتے ہوئے جواب میں اسی طرح کا اقدام کرنے کا عزم ظاہر کر دیا ہے۔