پاکستانی نمائش کنندگان 9 ویں چین-جنوبی ایشیا نمائش میں چینی منڈی سے مستفید
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
کونمنگ(شِنہوا)چین کے جنوب مغربی صوبہ یون نان کے دارالحکومت کونمنگ میں گزشتہ جمعرات کو 9 ویں چین-جنوبی ایشیا نمائش کا آغاز ہوا، جس میں 73 ممالک، خطوں اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے شریک ہوئے۔ نمائش میں پاکستانی مصنوعات کو چینی صارفین کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی، جس سے پاکستان اور چین کے درمیان تجارتی تعلقات کو نئی تحریک ملی۔
نمائش کی انتظامی کمیٹی کے مطابق پاکستان نے جنوبی ایشیائی موضوعات پر مبنی 2 پویلینز میں 140 سٹالز لگائے جو بھارت کے برابر ہیں اور شریک ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔ پاکستان کے ہاتھ سے بنے قالین، قیمتی پتھر اور زیورات چینی صارفین کے لئے متنوع انتخاب فراہم کر رہے ہیں۔
پاکستانی نمائش کنندہ ریاض شہباز نے فرنیچر اور نفیس دستکاری کے مختلف نمونے نمائش میں پیش کئے۔ تقریب کے ثقافتی پہلو پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس بار ہم اپنی روایتی لکڑی کی دستکاری کونمنگ لائے ہیں تاکہ اپنی ثقافت کو متعارف کراسکیں۔
تاہم ریاض شہباز کے مقاصد صرف ثقافتی فروغ تک محدود نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ یہاں ایسے گاہک ملیں جن کے ساتھ ہم تعاون کرسکیں یا آن لائن کمپنیاں جو چینی مارکیٹ میں داخل ہونے میں ہماری مدد کرسکیں۔
شہباز ریاض نے کہا کہ چین ایک بڑی مارکیٹ ہے اور ہم اسے دریافت کرنے کے خواہاں ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ چین میں بہت زیادہ امکانات ہیں۔ انہوں نے چینی منڈی میں داخل ہونے کی اپنی بھرپور خواہش کا اظہار کیا۔ ان کے الفاظ اس یقین کو اجاگر کرتے ہیں جو پاکستانی نمائش کنندگان کے درمیان پایا جاتا ہے کہ چین کاروباری ترقی کے لئے بے پناہ مواقع فراہم کرتا ہے۔
ایکسپو میں ایک پاکستانی سٹال پر چینی خطاطی کا ایک منفرد نمونہ توجہ کا مرکز بنا۔ اس کے خالق ایک نوجوان پاکستانی فیصل سیف تھے، جنہوں نے فخر سے بتایا کہ اگرچہ وہ چینی زبان نہیں بولتے لیکن یہ تحریر انہوں نے خود لکھی۔
فیصل نے کہا کہ میں نے انٹرنیٹ پر دیکھا کہ ہم چینیوں کے ساتھ اپنے تعلق کو کیسے بیان کرتے ہیں۔ ہم بھائی ہیں، تو میں نے کاغذ اٹھایا اور یہ لکھ دیا۔ ان کا یہ سادہ مگر دل سے کیا گیا عمل پاکستان اور چین کے درمیان گہری دوستی کی عکاسی کرتا ہے۔
فیصل سیف ایکسپو میں پہلی بار شریک ہوئے ہیں اور انہوں نے چین میں اپنے تجربے کو سراہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں یہاں نیا ہوں۔ لوگ مددگار ہیں اور یہاں کاروبار کرنا آسان ہے، جس سے ایکسپو کے خوش آئند ماحول اور کاروباری امکانات کی جھلک ملتی ہے۔
9 ویں چین-جنوبی ایشیا نمائش پاکستانی نمائش کنندگان کے لئے نہ صرف اپنی مصنوعات اور ثقافت پیش کرنے کا پلیٹ فارم بنی ہے بلکہ وہ چینی مارکیٹ کی وسیع صلاحیت سے فائدہ اٹھانے کے لئے بھی سرگرم ہیں۔ فیصل سیف اور ریاض شہباز جیسے نمائش کنندگان کی مثبت رائے اور بلند توقعات اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ ایسی نمائشیں پاکستان اور چین کے درمیان کاروباری تعاون کے روشن مستقبل کی بنیاد رکھ سکتی ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پاکستانی نمائش نمائش کنندگان کے درمیان نے کہا کہ انہوں نے چین کے کے لئے
پڑھیں:
چینی وزیرخارجہ رواں ماہ پاکستان کا اہم دورہ کریں گے
چینی وزیرخارجہ رواں ماہ پاکستان کا اہم دورہ کریں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 6 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) چین کے وزیر خارجہ وانگ ای رواں ماہ ایک اہم سفارتی مشن پر پاکستان کا دورہ کریں گے، جو نہ صرف پاک چین تعلقات بلکہ خطے کی مجموعی صورتحال کے تناظر میں بھی غیر معمولی اہمیت کا حامل ہوگا۔ ذرائع کے مطابق وانگ یی 20 اور 21 اگست کو اسلام آباد میں قیام کریں گے اور پاک چین سالانہ اسٹرٹیجک ڈائیلاگ میں شریک ہوں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب خطے میں کشیدگی، بالخصوص پاک بھارت تناؤ، افغانستان کی صورتحال اور پاکستان کی امریکا سے بڑھتی قربتیں عالمی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ حال ہی میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بھی پاکستان کا دورہ کیا ہے۔ جبکہ افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کا دورہ پاکستان نامعلوم وجوہات کی بنا پر ملتوی کردیا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان اس ڈائیلاگ میں دو طرفہ تعلقات، سی پیک منصوبے کی پیشرفت، دفاعی تعاون، اقتصادی معاملات اور خطے کی سلامتی پر تفصیلی مشاورت کی جائے گی۔
پاکستانی وفد کی قیادت نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کریں گے۔
یہ وانگ ای کا پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا جو حالیہ پاک بھارت جنگ کے بعد ہو رہا ہے، ساتھ ہی امریکا سے پاکستان کے مزید بڑھتے تعلقات اس ملاقات میں اہم نکتہ نظر ہو سکتے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرامریکی معیشت کساد بازاری کے دہانے پر ہے ، ماہر معاشیات مخصوص نشستوں پر بحال اراکین کو فی کس کتنے لاکھ روپے ملنے کا امکان ہے؟تفصیلات سب نیوز پر کل احتجاج میں لوگ کیوں نہیں پہنچے اس پر پارٹی اور عمران خان سے بات کرونگا: سلمان اکرم اعظم سواتی کو پشاور ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا عمر ایوب اور شبلی فراز نے نااہلی کیخلاف پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا قومی اسمبلی: غزہ کے عوام سے اظہارِ یکجہتی کی قرارداد کثرت رائے سے منظور پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کا فیصلہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم