وزیراعظم سے چینی سفیر کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورت حال اور ایران اسرائیل تنازع میں حالیہ پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے ملاقات کی، ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورت حال اور ایران اسرائیل تنازع میں حالیہ پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں وزیراعظم نے آئندہ ایس سی او سربراہی اجلاس کے کامیاب انعقاد کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے چینی صدر اور چین کے وزیر اعظم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے دورۂ چین سے متعلق دونوں ممالک کی مشاورت کا ذکر کیا۔ شہباز شریف نے کہا ہے کہ سی پیک کے جاری منصوبوں کے کامیاب نفاذ کے لیے کام جاری رکھنے کے لیے پوری طرح پُرعزم ہیں۔ وزیراعظم نے مالی اور اقتصادی مدد پر پاکستان کی جانب سے چین کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مالی اور اقتصادی مدد سے پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے میں مدد ملی۔ انہوں نے کہا کہ مالی اور اقتصادی مدد سے کے نتیجے میں ملک کے میکرو اکنامک آؤٹ لک میں بہتری آئی، یہ حکومت کے سماجی و اقتصادی ترقی کے ایجنڈے کے لیے اہم ہے۔ چینی سفیر نے بحران کے حل کے لیے یو این میں پاکستان کے فعال اور مثبت کردار کی تعریف کی۔ چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے وزیراعظم کو پاک چین دوطرفہ تعاون کے مختلف پہلوؤں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اگست 2025ء کے آخر میں دورہ چین کی کامیابی یقینی بنانے کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہیں
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
وزیراعظم اور MQM قیادت کی آج ملاقات متوقع
وزیراعظم شہباز شریف اور ایم کیو ایم قیادت کی آج ملاقات متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں صبح 10 سےدوپہر 2 بجے کے درمیان ہونے کا امکان ہے۔
ایم کیو ایم وفد میں خالد مقبول صدیقی، فاروق ستار، کامران ٹیسوری، امین الحق اور جاوید حنیف شامل ہوں گے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم27 ویں آئینی ترمیم پرایم کیو ایم کو اعتماد میں لیں گے، ملاقات میں ترمیم کی مختلف شقوں پر تفصیلی بات چیت ہوگی۔
ملاقات میں ایم کیو ایم بلدیاتی حکومتوں کو آئینی تحفظ اور ن لیگ سے معاہدے کے نکات اٹھائے گی، ایم کیو ایم حکومت پر ترمیم میں اپنے نکات شامل کرانے پر بھی زور دے گی۔