صحافیوں کی فلاح و بہبودکیلیے اقدامات جاری رہیں گے‘سعید غنی
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر ) وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے ہمیشہ صحافیوں کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر وہ اقدامات کیے ہیں جو کسی اور سیاسی جماعت نے کبھی نہیں کیے۔ بینظیر بھٹو نے صحافیوں کی رہائش کے منصوبوں کے لیے کراچی پریس کلب کے صحافیوں کو اپنے دور حکومت میں بھی پلاٹس دیے اور آج تک پیپلز پارٹی جب بھی حکومت میں آئی اس نے کراچی پریس کلب کے ممبران کو پلاٹس فراہم کیے ہیں۔ جلد ہی باقی مانندہ 700 صحافیوں کو پلاٹس فراہم کردیے جائیں گے۔ ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور
لیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں صحافیوں کی کالونیوں میں ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کرلیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب کے صدر فاصل جمیلی اور سیکرٹری سہیل افضل خان سے ملاقات کے دوران کیا۔ کراچی پریس کلب کے صدر و سیکرٹری نے صوبائی وزیر سے سندھ اسمبلی میں ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر فاضل جمیلی نے صوبائی وزیر کو ایم ڈی اے اور ایل ڈی اے میں صحافیوں کے پلاٹس کی موٹیشن، 80 اور 20 فیصد فارمولے کے تحت ایم ڈی اے کے پلاٹس کی ادائیگی اور وہاں ترقیاتی کاموں اور باقی مانندہ کراچی پریس کلب کے 700 نئے ممبران کے لیے پلاٹس سمیت دیگر پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اس ملک کہ واحد سیاسی جماعت ہے جس نے آزادی صحافت، صحافیوں کی فلاح و بہبود، ان کے رہائشی اور مالی مسائل کے حل سمیت ہر مسائل پر ان کے ساتھ کھڑی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال کے بجٹ میں بھی کراچی پریس کلب سمیت دیگر ڈسٹرکٹ کے پریس کلبوں، صحافیوں کی تنظیموں اور صحافیوں کے لیے خصوصی گرانٹ کے لیے بجٹ مختص کیا گیا ہے جبکہ ایم ڈی اے اور ایل ڈی اے میں ترقیاتی کاموں اور اس کی ادائیگی کے مطالبہ کو بھی جلد پورا کیا جائے گا۔ اس موقع پر کراچی پریس کلب کے صدر اور سیکرٹری نے صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی کی کاوشوں پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کراچی پریس کلب کے صحافیوں کی
پڑھیں:
4 شادیاں کیں اور 100 سے زاید بچوں کا باپ ہوں!
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250924-08-15
ابوظبی (مانیٹرنگ ڈیسک ) متحدہ عرب امارات کے محقق سعید مصباح الکیتبی نے شارجہ فورم کے دوران 4 بیویوں اور 100 سے زاید بچوں کا حیران کن انکشاف کیا ہے۔خلیجی اخبار ’ گلف نیوز ‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق ثقافتی ورثے کے محقق سعید مصباح الکیتبی نے شارجہ میں ہونے والے سالانہ ادبی فیسٹیول کے دوران ذاتی زندگی سے متعلق انکشاف کیا کہ’میں نے 4 شادیاں کیں اور 100 سے زاید بچوں کا باپ ہوں۔اماراتی محقق کا کہنا تھا کہ میں اس بات کو یقینی بناتا ہوں کہ میرے بچے احترام، خاندانی ذمہ داریوں اور ہمارے آباؤ اجداد کی روایات کو سیکھیں، میرا بنیادی مقصد اپنے بچوں میں ’السنع‘ (اماراتی اقدار و آداب ) سکھانا ہے‘۔ خاندانی اور ثقافتی اقدار سے متعلق سعید مصباح الکیتبی کے بیان کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس نے ایک وسیع آن لائن بحث کو جنم دے دیا۔ متعدد صارفین کی جانب سے مصباح الکیتبی کی خاندانی زندگی اور روایات کو زندہ رکھنے کی لگن کو سراہا جارہا ہے جب کہ دوسری جانب ان کی 4 بیویوں کے بیان پر ان کے بچوں کی بہترین تربیت کی دعا بھی کی جارہی ہے۔