کے ایم سی ڈائریکٹر میڈیا کا مندپسند صحافیوں کو نوازنے کا سلسلہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپورٹر)بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ڈائریکٹر میڈیا کا مند پسند صحافیوں کو نوازنے کا سلسلہ جاری۔
ڈائریکٹر میڈیا دانیال علی شان نے اپنے قریبی اورمخصوص صحافیوں کو بلدیہ عظمیٰ کراچی کا پیش کیے جانے والے بجٹ بک 2025 فراہم کردیا گیا جبکہ دیگر پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے تعلّق رکھنے والے صحافیوں کو ڈائریکٹر میڈیا نے بجٹ بک دینے سے انکار کر دیا ہے۔
ڈائریکٹر میڈیا نے اپنے مند پسند صحافیوں کو ان سے ان کی گاڑی کی چابی لیکر اپنے میڈیا اسٹاف کے زریعے صحافیوں کو ان کی گاڑیوں میں بجٹ بک اور دیگر دستاویزات رکھوادیے گئے ہیں۔
اس حوالےسے ڈائریکٹر میڈیا دانیال علی شان نے جسارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کے ایم سی کی جانب سے ہمیں ابھی بجٹ بک فراہم نہیں کی گئی ہے بدھ کے روز جب ہمیں بجٹ بک مل جائے گی تو پھر ہم میڈیا کے لوگوں کو یہ بجٹ بک فراہم کردیں گے اس حوالے سے جب میئر کراچی سے رابط کیا گیا تاہم ان سے رابط نہیں ہوسکا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ڈائریکٹر میڈیا صحافیوں کو
پڑھیں:
پیغامِ ماضی پاکستان: ہم سب کا پاکستان
14 اگست وہ تاریخی دن ہے جب برصغیر کے مسلمانوں کے آزاد اور خودمختار ریاست کا خواب حقیقت میں بدلا۔ یومِ آزادی صرف جشن نہیں بلکہ قربانیوں کے تسلسل کی داستان ہے۔ یہ دن تجدیدِ عہد کا دن ہے اور ہمیں ہمارے آباؤ اجداد کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔
یومِ آزادی کے موقع پر ’’پیغامِ ماضی‘‘ دیتے ہوئے پنجاب سے تعلق رکھنے والے کستوری لال نے اپنے تاثرات بیان کیے۔ انہوں نے کہا ’’14 اگست 1947 کے بعد میرے دادا جی، جن کا نام ہری چند تھا، نے ہمیں اُس دور کی کئی یادیں اور حقائق بتائے۔‘‘
کستوری لال کے مطابق اُن کے دادا جی ہمیشہ کہا کرتے تھے ’’بیٹا، آپ کے لیے سب سے محفوظ اور بہتر ماحول یہی ہے۔‘‘
انہوں نے مزید بتایا ’’ہماری پوری نسل نے یہ فیصلہ کیا کہ اسلامی معاشرے میں ہمارا جینا، اٹھنا بیٹھنا زیادہ محفوظ ہے، اسی لیے ہم نے یہی سرزمین اپنا وطن بنانے کا ارادہ کیا۔‘‘
پیغامِ ماضی میں چھپی یہ صدائیں آج بھی ہمیں قربانی، وحدت اور وفا کا سبق دیتی ہیں۔