انگلینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ: بھارت نے 5 سینچریاں بنانے کے باوجود شکست کا نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
پانچ میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے بھارت کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔ ہیڈنگلے میں کھیلا گیا یہ میچ کئی حوالوں سے تاریخی رہا، جہاں انگلینڈ نے 371 رنز کا بڑا ہدف بآسانی حاصل کرکے بھارتی ٹیم کی مضبوط بیٹنگ لائن کو ناکام بنا دیا۔
میچ کے پانچویں اور آخری دن انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز بغیر کسی نقصان کے 21 رنز سے کیا اور عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کا ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا عالمی ریکارڈ
انگلش اوپنرز بین ڈکٹ اور زیک کراولے نے شاندار آغاز فراہم کیا، دونوں کے درمیان 188 رنز کی اوپننگ شراکت نے فتح کی راہ ہموار کی۔
بین ڈکٹ نے 149 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ زیک کراولے 65 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس کے علاوہ دیگر بیٹرز میں کپتان بین اسٹوکس نے 33، اولی پوپ 8 رنز بنائے، جبکہ ہیری بروک بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
تاہم سابق کپتان جو روٹ 53 رنز اور جیمی اسمتھ 44 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے انگلینڈ کو فتح سے ہمکنار کرگئے۔
بھارت کی جانب سے بولرز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔ شاردل ٹھاکر اور پراسدھ کرشنا نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جبکہ رویندر جڈیجا نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل بھارت نے پہلی اننگز میں471 رنز اور دوسری اننگز میں 364 رنز بنائے تھے۔
بھارتی ٹیم کی دوسری اننگز چوتھے دن مکمل ہوئی، لیکن بڑے اسکور کے باوجود ٹیم شکست سے نہ بچ سکی، جو خود ایک تاریخی ناکامی بن گئی۔
اس فتح کے ساتھ ہی انگلینڈ نے پانچ میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ہے۔ بھارتی ٹیم کے لیے یہ شکست پریشان کن ہے کیونکہ اس میچ میں ان کے پانچ کھلاڑیوں نے سینچریاں اسکور کیں، لیکن پھر بھی ٹیم شکست کا شکار ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
یہ میچ نہ صرف انگلینڈ کی شاندار کارکردگی کا مظہر ہے، بلکہ بھارتی ٹیم کے لیے خطرے کی گھنٹی بھی ہے، جو مضبوط بیٹنگ کے باوجود میچ کا داؤ اپنے حق میں نہ کر سکی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews انگلینڈ بھارت ٹیسٹ کرکٹ سیریز میں برتری سینچریاں رائیگاں شکست لیڈز ٹیسٹ وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انگلینڈ بھارت ٹیسٹ کرکٹ سینچریاں رائیگاں لیڈز ٹیسٹ وی نیوز انگلینڈ نے بھارتی ٹیم
پڑھیں:
ہانگ کانگ سکسز: بارش نے بھارت کو شکست سے بچالیا، پاکستان کیخلاف 2 رنز سے فتح
ہانگ کانگ سکسز میں بارش نے بھارت کو پاکستان کے خلاف شکست سے بچالیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔
بھارت نے مقررہ 6 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 86 رنز بنائے۔ اتھاپا 28 اور چپلی 24 رنز بناکر نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے محمد شہزاد نے 2 اور عبدالصمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے 3 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 41 رنز بنالیے تھے کہ بارش کے باعث میچ روکنا پڑا۔
مسلسل بارش کے باعث میچ دوبارہ شروع نہ کیا جاسکا اور ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت بھارت 2 رنز سے فاتح قرار پایا۔