واٹس ایپ دیگر ایپس کے مقابلے میں زیادہ مضبوط سیکیورٹی فراہم کرتا ہے، میٹا
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
ترجمان نے مزید بتایا کہ سی اے او کی جانب سے جن متبادل ایپس کی سفارش کی گئی ہے ان میں بھی اس طرح کی اعلیٰ ترین سکیورٹی کا نظام موجود نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ میٹا کے ترجمان نے اس فیصلے سے سخت اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ واٹس ایپ دیگر منظور شدہ ایپس کے مقابلے میں زیادہ مضبوط سیکیورٹی فراہم کرتا ہے۔ یاد رہے کہ رواں سال جنوری میں واٹس ایپ کے ایک عہدیدار نے انکشاف کیا تھا کہ اسرائیلی اسپائی ویئر کمپنی پیراگون سولیوشنز نے درجنوں صارفین کو نشانہ بنایا، جن میں صحافی اور سول سوسائٹی کے افراد شامل تھے۔ ایوانِ نمائندگان اس سے قبل بھی سیکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر دیگر ایپس، جیسے کہ 2022 میں ٹک ٹاک پر سرکاری ڈیوائسز پر پابندی لگا چکا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ہم سی اے او کے بیان کی سختی سے تردید کرتے ہیں۔ ترجمان کے مطابق ہم جانتے ہیں کہ کانگریس اراکین اور عملے کی جانب سے واٹس ایپ کا استعمال اکثر کیا جاتا ہے، واٹس ایپ میسجز کو بائی ڈیفالٹ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا تحفظ حاصل ہے، یعنی صرف بھیجنے اور موصول کرنے والا ہی پیغامات کو دیکھ سکتا ہے، واٹس ایپ کمپنی کو بھی ان تک رسائی حاصل نہیں۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ سی اے او کی جانب سے جن متبادل ایپس کی سفارش کی گئی ہے ان میں بھی اس طرح کی اعلیٰ ترین سکیورٹی کا نظام موجود نہیں۔ اس سے قبل سی اے او کی جانب سے دیگر ایپس کا استعمال نہ کرنے کی ہدایت بھی کی گئی تھی۔ ان ایپس میں چیٹ جی پی ٹی، ٹک ٹاک، ڈیپ سیک اور مائیکرو سافٹ کو پائلٹ قابل ذکر ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کی جانب سے واٹس ایپ سی اے او
پڑھیں:
کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
فائل فوٹوکراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی، ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔