امریکہ، ڈیوائسز پر واٹس ایپ استعمال کرنے پر پابندی عائد
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق نوٹس میں کہا گیا ہے کہ دفتر سائبر سیکیورٹی نے واٹس ایپ کو صارفین کے لیے ایک اعلیٰ خطرہ قرار دیا ہے، کیونکہ یہ صارفین کے ڈیٹا کے تحفظ کے طریقہ کار میں شفافیت فراہم نہیں کرتا، ڈیٹا کی انکرپشن موجود نہیں اور اس کے استعمال سے سیکیورٹی خدشات پیدا ہوتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی ایوانِ نمائندگان کی تمام سرکاری ڈیوائسز میں میٹا کی میسجنگ سروس واٹس ایپ استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق نوٹس میں کہا گیا ہے کہ دفتر سائبر سیکیورٹی نے واٹس ایپ کو صارفین کے لیے ایک اعلیٰ خطرہ قرار دیا ہے، کیونکہ یہ صارفین کے ڈیٹا کے تحفظ کے طریقہ کار میں شفافیت فراہم نہیں کرتا، ڈیٹا کی انکرپشن موجود نہیں اور اس کے استعمال سے سیکیورٹی خدشات پیدا ہوتے ہیں۔ چیف ایڈمنسٹریٹو افسر کی جانب سے جاری کردہ میمو میں مائیکروسافٹ ٹیمز، ایمیزون وِکر، سگنل، اور ایپل کی آئی میسج اور فیس ٹائم جیسی متبادل ایپس کے استعمال کی سفارش کی گئی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری، کمپنی نے یوزر نیم فیچر کے اجرا کی تاریخ بتادی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واٹس ایپ نے صارفین کے لیے ایک اہم فیچر ’یوزر نیم‘ متعارف کرانے کی تیاری مکمل کر لی ہے، جس کے بعد اب فون نمبر شیئر کیے بغیر بھی رابطہ ممکن ہو سکے گا۔ کمپنی کے مطابق یہ فیچر 2026 میں مرحلہ وار متعارف کرایا جائے گا۔
واٹس ایپ کی تازہ اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق کمپنی نے بزنس اکاؤنٹس استعمال کرنے والے اداروں اور صارفین کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے سسٹمز اور ورک فلو کو اس فیچر کے مطابق اپ ڈیٹ کریں۔
میٹا کی ملکیت رکھنے والی اس مقبول میسجنگ ایپ نے بتایا کہ نیا فیچر اختیاری (optional) ہوگا، یعنی صارف خود فیصلہ کرے گا کہ اپنے پروفائل پر فون نمبر دکھانا ہے یا صرف یوزر نیم۔
کمپنی کے مطابق، یوزر نیم کے استعمال سے صارفین کو کئی فوائد حاصل ہوں گے، جن میں سب سے اہم پرائیویسی اور تحفظ میں اضافہ ہے۔ اس فیچر کے ذریعے صارفین اپنی ذاتی معلومات کو خفیہ رکھتے ہوئے بھی رابطے میں رہ سکیں گے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ حالیہ بیٹا ورژن میں یوزر نیم ریزرو کرنے کا آپشن شامل کیا گیا ہے، جو فی الحال ابتدائی مراحل میں ہے۔
واٹس ایپ نے واضح کیا ہے کہ بزنس اکاؤنٹس کو اپنے سسٹمز کو اپ گریڈ کرنے کے لیے جون 2026 تک کا وقت دیا گیا ہے، جس کے بعد یوزر نیم فیچر کو عالمی سطح پر باضابطہ طور پر متعارف کرایا جائے گا۔