عمران خان کو مائنس کر دیا گیا، علیمہ خان
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
سوشل میڈیا پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ان سے صحافیوں نے سوال کیا کہ کیا عمران خان کو مائنس کر دیا گیا ہے؟ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ’میرا خیال ہے کہ مائنس ہی ہو گئے ہیں‘۔
ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ خیبر پختونخواہ کے ایم پی اے کہتے ہیں کہ علی امین گنڈاپور بہت طاقتور ہیں ہم انہیں ’ناں‘ نہیں کہہ سکتے۔ جس کے جواب میں علیمہ خان کا کہنا تھا کہ اگر بوجھ نہیں اٹھا سکتے تو گھر جائیں۔
https://Twitter.
کھیل داس کوہستانی نے لکھا کہ علیمہ خان بتا رہی ہیں کے عمران خان کو تحریک انصاف سے مائنس کر دیا گیا ہے، کوئی رُکن ملاقات کا خواہش مند نہیں۔
علیمہ باجی بتا رہی ہیں کے عمران خان کو تحریک انصاف سے مائنس کر دیا گیا ہے، کوئی رُکن ملاقات کا خواہش مند نہیں۔ pic.twitter.com/BzRQRbrqye
— Kheeal Das Kohistani (@KesooMalKheealD) June 24, 2025
ایک صارف نے علیمہ خان کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مائنس عمران خان ہم نہیں مانتے۔
#MinusKhanAbsolutelyNot
ماںٔنس عمران خان ہم نہیں مانتے
— Nabeel-rajpoot????ⁱᴾⁱᵃⁿ (@nabeelaslam753) June 24, 2025
ایک ایکس صارف نے کہا کہ عمران خان کے ساتھی سب مفاد پرست اور کھوٹے سکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ علیمہ خان صاحبہ کی ٹوٹی ہوئی آواز اور لہجے سے بہت دکھ ہو رہا ہے۔
خان کے ساتھی سب مفاد پرست ،کھوٹے سکے ہیں علیمہ خان صاحبہ کی ٹوٹی ہوئ آواز اور لہجے سے بہت دکھ ہو رہا ہے https://t.co/ucoT03lrhE
— Tea-Licious (@Licioustea) June 24, 2025
ایک ایکس صارف کا کہنا تھا کہ اگلے الیکشن میں موجودہ پی ٹی آئی ایم پی ایز کو کوئی خیبرپختونخوا میں ووٹ نہیں دے گا۔
انشاء اللہ اگلے الیکشن میں موجودہ پی ٹی آئی آیم پی ایز کو کوئی کے پی کے میں ووٹ نہیں دیگا۔
— Just Chill (@Bradfordian26) June 24, 2025
علیمہ خان نے راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ خیبر پختونخواہ حکومت کو بجٹ پاس کرنے کی کیا جلدی تھی، بجٹ میں عمران خان سے کیا چھپایا گیا ہے اسے پاس کرنے کے لیے بانی کا دو دن بھی انتظار نہیں کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پی ٹی آئی تحریک انصاف علیمہ خان عمران خان مائنس عمران خان
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی تحریک انصاف علیمہ خان مائنس کر دیا گیا عمران خان کو علیمہ خان گیا ہے کہا کہ
پڑھیں:
حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں تنخواہوں اور الاؤنسز کی مد میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔
قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں آڈٹ حکام نے انکشاف کیا کہ حیسکو میں گھوسٹ ملازمین، ڈبل تنخواہوں کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا اور وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)99 کروڑ 62 لاکھ کی مبینہ کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے۔
آڈٹ حکام نے مزید انکشاف کیا کہ حیسکو کی اندرونی انکوائری میں مزید 6 کروڑ 78 لاکھ روپے کی مشتبہ ادائیگیاں ہوئی ہیں۔
چیئرمین کمیٹی شاہدہ اختر کی زیرصدارت اجلاس میں ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ اس معاملے میں ایف آئی آرز کی تعداد 5 ہوگئی تھی، 151 ملزمان تھے جن میں سے 14 کو گرفتار کیا گیا جبکہ دیگر ضمانت پر ہیں، ایک ارب روپے میں سے 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔
رکن کمیٹی قاسم نون نے کہا کہ 13 کروڑ روپے کچھ بھی نہیں ہیں، سخت ایکشن لیا جائے، سید امین الحق نے کہا کہ گھوسٹ ملازمین کی تصدیق بھی کی گئی کہ وہ موجود ہیں۔
سینیٹر افنان اللہ خان نے کہا کہ وزارت کو چاہیے کہ وہ مداخلت کرے اور ذمہ داران کا تعین کرے۔
چیئرمین کمیٹی شاہد اختر نے کہا کہ یہ تو آڈٹ نے نشان دہی کر دی ہے، لگتا ہے کہ پاور ڈویژن کا کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے، جس پر سی ای او حیسکو نے بتایا کہ 756 ملین روپے کی ذمہ داری بھی فکس ہو چکی ہے۔
شاہدہ اختر نے کہا کہ عدالت کے حکم تک یہ آڈٹ پیرا زیر التوا رہے گا، رکن کمیٹی سید حسین طارق نے سوال کیا کہ حیسکو میں بائیو میٹرک سسٹم کیوں نہیں ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی رکن شازیہ مری نے کہا کہ ہم ڈسکوز کو یہاں کمنٹس کے لیے نہیں احتساب کے لیے بلاتے ہیں، یہ لوگوں کو چور کہتے ہیں اور اپنی پرفارمنس کے گیت گاتے نہیں تھکتے۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ہدایت کی کہ 13 کروڑ روپے کی ریکوری کی آڈٹ سے تصدیق کرائی جائے، جو ریکوری رہ گئی ہے وہ معاملہ زیر التوا رہے گا۔