جنوبی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ 11 دہشتگرد ہلاک کردیے، میجر سمیت 2 جوان شہید
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں ایک آپریشن کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 11 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں میجر سمیت 2 جوان بھی شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کا دہشتگردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا، اس دوران 11 دہشتگرد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ دہشتگردوں کی جانب سے فائرنگ کے نتیجےمیں پاک فوج کے آفیسر میجر سید معیز عباس شاہ اور لانس نائیک جبران اللہ نے جام شہادت نوش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق میجر معیز شہید کو خوارج کے خلاف کیے گئے متعدد آپریشنز میں اپنی جرات اور جرات مندانہ کارروائیوں کے لیے جانا جاتا تھا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد کو ہلاک کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن کیا جا رہا ہے۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں اور ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آئی ایس پی آر آپریشن بھارتی حمایت یافتہ جنوبی وزیرستان دہشتگرد میجر شہید وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا ئی ایس پی ا ر بھارتی حمایت یافتہ جنوبی وزیرستان دہشتگرد میجر شہید وی نیوز بھارتی حمایت یافتہ جنوبی وزیرستان سیکیورٹی فورسز ا ئی ایس پی ا ر کے لیے فوج کے
پڑھیں:
پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیری آج یوم شہدائے جموں منارہے ہیں
لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم شہدائے جموں منا رہے ہیں۔یہ دن لاکھوں شہید مسلمانوں کی یاد میں منایا جاتا ہے، نومبر 1947 کے پہلے عشرے میں ہندو بلوائیوں نے لاکھوں نہتے مرد و خواتین اور بچوں کو بے دردی سے شہید کردیا تھا، آج بھی کشمیری اس دن کو تجدید عہد کے طور پر مناتے ہیں۔مقبوضہ جموں و کشمیر میں گزشتہ 77 برسوں سے ظلم و جبر کا سلسلہ جاری ہے، بھارت نے غیر قانونی قبضہ اور کشمیریوں پر مظالم کا بازار گرم کر رکھا ہے، عالمی برادری بھارت کے ان جرائم پر خاموش نہ رہے، مقبوضہ جموں و کشمیر کے قتل عام کو نسل کشی کے طور پر تسلیم کرے۔