میڈرڈ(نیوز ڈیسک)فیفا کلب ورلڈکپ کے دوران ٹی وی پریزینٹر ایلیونورا انکارڈونا نے ایک مرتبہ پھر نامناسب لباس کے باعث سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیزن اسپورٹس چینل کی پریزینٹر ایلینورا انکارڈونا نے میچ کے دوران نامناسب مختصر لباس پہنا جس نے سوشل میڈیا پر تنقید کو جنم دیا۔

خاتون میزبان میچ کے دوران سائیڈ لائن رپورٹنگ کررہی تھیں جب انہوں نے نہایتی مختصر لباس زیب تن کیا ہوا تھا، جس کے باعث انہیں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر صارفین نے آڑے ہاتھوں لیا۔

واقعہ ایتھلیٹیکو میڈرڈ اور پیرس سینٹ جرمن کے درمیان میچ کے دوران پیش آیا، جب پریزینٹر نے میچ کی میزبانی کررہی تھیں۔ اس میچ میں پیرس سینٹ جرمن نے میڈرڈ کو 0-4 سے شکست دی، تاہم شائقین کی توجہ میچ سے زیادہ ٹی وی پریزینٹر پر دیکھائی دیں۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر 10 لاکھ سے زائد فالوورز رکھنے والی ایلینورا انکارڈونا کو صارفین نے تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ کچھ صارفین نے انہیں ‘نئی ڈیلیٹا لیوٹا’ کا خطاب دیا۔

قبل ازیں 30 مارچ 2025 کو بھی ٹی وی پریزینٹر ٹرانس پیرنٹ’ متنازع لباس پہننے رپورٹ کررہی تھیں تو انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
مزید پڑھیں:کے پی اسمبلی نے علی امین کی عمران خان سے ملاقات کے بغیر ہی بجٹ منظور کرلیا

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: سوشل میڈیا کے دوران

پڑھیں:

عتیقہ اوڈھو کو مذاق میں دیا گیا بیان مہنگا پڑگیا؛ شادی کی پیشکشوں کا انبار لگ گیا

سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو کے ایک مذاق میں دیئے گئے بیان کو سوشل میڈیا صارفین نے سنجیدگی سے لے لیا۔

شوہر سے ممکنہ علیحدگی کی بے بنیاد خبروں کے بعد اداکارہ کو شادی کی آفرز موصول ہونے لگیں اور ان کا ان باکس "رشتوں کی فرمائشوں" سے بھرچکا ہے۔

عتیقہ اوڈھو نے ایک شو میں ہنستے ہوئے بتایا کہ میں نے مذاق میں کہا تھا کہ میری شادی خطرے میں ہے کیونکہ میں بہت زیادہ ڈرامے دیکھ رہی ہوں… اور شوہر کو مجھ سے شکایت ہے!‘

انھوں نے مزید کہا کہ یہ بیان وائرل ہوگیا اور لوگوں نے اسے سنجیدہ سمجھا۔ اب میرا ڈی ایم شادی کی آفرز سے بھرا ہوا ہے، میں واقعی لطف اندوز ہو رہی ہوں۔ کبھی کبھار شوہروں کو تھوڑی ٹینشن دینا بھی ضروری ہوتا ہے۔

عتقیہ اوڈھو نے مزید کہا کہ خواتین کو سیکھنا چاہیے کہ شوہروں کو کب اور کیسے دباؤ میں رکھنا ہے اور ہاں، کبھی سرخ جوڑا پہن لینا بھی کام آتا ہے۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا کی طاقت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اب سمجھ آگیا ہے کہ تھوڑا مزاح، تھوڑی ہوشیاری اور سوشل میڈیا بہت کچھ بدل سکتے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • علیزہ شاہ کی مبینہ بوائے فرینڈ کے ساتھ ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا ہوگیا
  • پاک بحریہ کے زیرِ اہتمام دو روزہ پورٹ سیکیورٹی اور ہاربر ڈیفنس مشق
  • شلوارقمیض پہننے پر خاتون کو ریسٹورنٹ میں داخلے سے روک دیا گیا
  • ٹرمپ کی میڈیا کمپنی نے اے آئی سرچ انجن متعارف کرا دیا
  • حمل کے دوران پروڈیوسر نے تنگ لباس پہننے پر مجبور کیا، رادھیکا آپٹے
  • ٹریٹمنٹ سے قبل شائستہ لودھی کیسی دکھتی تھیں؟ پرانی تصاویر وائرل
  • ہانیہ عامر کی عاصم اظہر کے کنسرٹ میں شرکت، دونوں پھر ڈیٹ کر رہے ہیں؟
  • عتیقہ اوڈھو کو مذاق میں دیا گیا بیان مہنگا پڑگیا؛ شادی کی پیشکشوں کا انبار لگ گیا
  • آئمہ بیگ نے نکاح میں کونسے ڈیزائنر کا مہنگا عروسی جوڑا پہنا؟
  • اداکارہ عتیقہ اوڈھو خوش، شادی کے پیغامات موصول ہونے لگے