کلب ورلڈکپ کے دوران پریزینٹر کے “نامناسب لباس” نے نئی بحث چھیڑ دی
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
فیفا کلب ورلڈکپ کے دوران ٹی وی پریزینٹر ایلیونورا انکارڈونا نے ایک مرتبہ پھر نامناسب لباس کے باعث سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیزن اسپورٹس چینل کی پریزینٹر ایلینورا انکارڈونا نے میچ کے دوران نامناسب مختصر لباس پہنا جس نے سوشل میڈیا پر تنقید کو جنم دیا۔
خاتون میزبان میچ کے دوران سائیڈ لائن رپورٹنگ کررہی تھیں جب انہوں نے نہایتی مختصر لباس زیب تن کیا ہوا تھا، جس کے باعث انہیں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر صارفین نے آڑے ہاتھوں لیا۔
واقعہ ایتھلیٹیکو میڈرڈ اور پیرس سینٹ جرمن کے درمیان میچ کے دوران پیش آیا، جب پریزینٹر نے میچ کی میزبانی کررہی تھیں۔ اس میچ میں پیرس سینٹ جرمن نے میڈرڈ کو 0-4 سے شکست دی، تاہم شائقین کی توجہ میچ سے زیادہ ٹی وی پریزینٹر پر دیکھائی دیں۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر 10 لاکھ سے زائد فالوورز رکھنے والی ایلینورا انکارڈونا کو صارفین نے تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ کچھ صارفین نے انہیں ‘نئی ڈیلیٹا لیوٹا’ کا خطاب دیا۔
قبل ازیں 30 مارچ 2025 کو بھی ٹی وی پریزینٹر ٹرانس پیرنٹ’ متنازع لباس پہننے رپورٹ کررہی تھیں تو انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا کے دوران
پڑھیں:
ہمارا کوئی ایجنڈا نہیں ہم آئین پر عمل درآمد کی بات کرتے ہیں. بیرسٹر گوہر
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 ستمبر ۔2025 )تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ ہمارا پاکستان کے خلاف کوئی ایجنڈا نہیں ہم آئین پر عمل درآمد کی بات کرتے ہیں، سوشل میڈیا میں بہت سے رضاکار بھی موجود ہیں، سوشل میڈیا کو کوئی کنٹرول نہیں کرسکتا.(جاری ہے)
راولپنڈی اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر سے صحافی نے پوچھا کہ پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا کون چلاتا ہے؟ اس پر ریاست کے خلاف جو چیزیں چلتی ہیں کیا آپ انہیں اون کرتے ہیں؟بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پارٹی کی سیاسی کمیٹی فیصلے کرتی ہے اور اس حوالے سے خان صاحب کی رہنمائی اس میں شامل ہوتی ہے، ہم پارٹی کے فیصلوں پر بریف کرتے رہتے ہیں، سوشل میڈیا میں بہت سے رضاکار بھی موجود ہیں، سوشل میڈیا کو کوئی کنٹرول نہیں کرسکتا. انہوں نے کہا کہ ہمارا کوئی ایجنڈا نہیں، ہم جمہوریت، آئین پر عمل داری، آزاد عدلیہ اور قومی یک جہتی کی بات کرتے ہیں، ملک بھی ہمارا ہے اور فوج بھی ہماری ہے، ہم ملک کے خلاف بات کا سوچ بھی نہیں سکتے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ جب بھی پاکستان کے لئے کال آئی تو ہم کھڑے ہوں گے.