کراچی میں خاتون منشیات فروشوں کا نیٹ ورک سرگرم (ٹک ٹاکر بابرہ بلوچ گرفتار)
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
پولیس نے ڈیفنس اور پوش علاقوں میں منشیات سپلائی کرنے والی ملزمہ سے آئس برآمد کر لی
ملزمہ منشیات سپلائی کے لیے سوشل میڈیا،ٹک ٹاک اور انسٹاگرام کا سہارا لیتی تھی، پولیس حکام
شہر قائد میں خواتین کے منظم منشیات فروش نیٹ ورک کی سرگرمیاں بے نقاب ہو گئیں، پولیس نے ڈیفنس اور پوش علاقوں میں منشیات سپلائی کرنے والی ٹک ٹاکر بابرہ عرف بیبو بلوچ کو گرفتار کر لیا۔ ملزمہ سے آئس (کرسٹل میتھ) برآمد کی گئی ہے۔پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں ملزمہ نے منشیات کی سپلائی کے لیے سوشل میڈیا، خاص طور پر ٹک ٹاک اور انسٹاگرام کے استعمال کا انکشاف کیا ہے۔ ملزمہ نے بتایا کہ وہ پوش علاقوں میں پارٹیوں کے دوران منشیات فراہم کرتی تھی۔تفتیشی افسران کے مطابق ملزمہ پہلے بھی دو بار چوری کے مقدمات میں گرفتار ہو چکی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کے ساتھیوں کی نشاندہی ہو چکی ہے اور ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ نیٹ ورک سوشل ایونٹس اور پرائیویٹ پارٹیوں کو ہدف بنا کر نوجوانوں کو منشیات فراہم کرتا ہے۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
راولپنڈی: خاتون کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا
علامتی تصویر۔راولپنڈی کے علاقے تھانہ گوجر خان کے علاقے میں خاتون کو ریپ کے بعد قتل کر دیا گیا۔ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ خاتون کے قتل کا واقعہ سٹی پیلس محلہ بابا رحیم شاہ میں پیش آیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق مقامی جیولرز اور نجی بینک ملازم نے خاتون سے کروڑوں روپے کے زیورات ہتھیا کر بلیک میل کیا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کے شوہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ شوہر نے بتایا کہ ملزمان نے میری اہلیہ کو زیادتی کے بعد زہریلی گولیاں کھلائی تھیں۔
پولیس کے مطابق تھانہ گوجر خان پولیس نے مقدمے میں نامزد تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق مقدمے کی تفتیش ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی زیر نگرانی کی جا رہی ہے، مقتولہ کا پوسٹ مارٹم کیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔