کراچی میں واٹرٹینکر کی ٹکر سے ایک اور شہری جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
شہر قائد کے علاقے کورنگی ویٹا چورنگی کے قریب تیزرفتارواٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق ہوگیا۔
۔تفصیلات کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا تھانے کے علاقے کورنگی ویٹا چورنگی کے قریب تیزرفتارواٹر ٹینکرنے موٹرسائیکل کوٹکرماردی جس کے باعث موٹرسائیکل پرسوار شخص موقع پرجاں بحق ہوگیا جس کی لاش قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔
اسپتال میں متوفی کی شناخت 51 سالہ محمد ہاشم ولد اخترعلی کے نام سے ہوئی جو ورنگی نمبرڈھائی کے رہائشی تھے۔
ایس ایچ او محمد علی نیازی کے مطابق حادثے کے بعد واٹرٹینکرکا ڈرائیورموقع پرسے فرارہوگیا پولیس نے واٹرٹینکر کوقبضے میں لیکرڈرائیورکی تلاش شروع کردی جبکہ قانونی کاروائی کے بعد متوفی کی لاش ورثا کے حوالے کردی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی، نارتھ ناظم آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک
فائل فوٹوکراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو مارے گئے، ملزمان کے پاس سے اسلحہ اور تین موبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔
ایس ایس پی سینٹرل ذیشان صدیقی کے مطابق نارتھ ناظم آباد میں حیدری مارکیٹ کے قریب ملزمان شہری سے لو ٹ مار کررہے تھے۔
پولیس اطلاع پر پہنچی تو ملزمان نے فرار ہوتے ہوئے پولیس پر فائرنگ کی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے دو ملزمان زخمی ہوگئے، جنھیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا جارہا تھا تاہم وہ اسپتال منتقلی کے دوران ہلاک ہوگئے۔
ملزمان سے تین موبائل فون اور اسلحہ برآمد ہوا ہے، ملزمان کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔