سول اسپتال میں جدید موڈیولر او ٹیز قائم کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
سول اسپتال کراچی میں تین جدید موڈیولر آپریشن تھیٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ان جدید موڈیولر آپریشن تھیٹرز کو انفیکشن کنٹرول کے عالمی معیار کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ہے جس پر 40 سے 45 کروڑ روپے لاگت آئے گی اور دو ماہ کے اندر اس پر کام کا آغاز متوقع ہے۔
اس حوالے سے ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سول اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر خالد بخاری نے بتایا کہ موڈیولر او ٹی منصوبہ گزشتہ دو برسوں سے زیر بحث تھا، جس کی باقاعدہ منظوری مالی سال 2025-26 میں صوبائی حکومت نے دے دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کا کریڈٹ وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو اور سیکریٹری صحت ڈاکٹر ریحان بلوچ کو جاتا ہے۔ سندھ بھر میں 15 موڈیولر او ٹی قائم کیے جائیں گے جن میں سے 3 سول اسپتال کراچی میں بنائے جائیں گے۔
ڈاکٹر خالد بخاری نے کہا کہ کراچی کے نجی اسپتالوں میں پہلے ہی موڈیولر او ٹیز موجود ہیں، سول اسپتال کراچی کا پہلا اور واحد سرکاری اسپتال ہوگا جہاں یہ جدید سہولت میسر ہوگی،انہوں نے بتایا کہ موڈیولر او ٹی میں دورانِ آپریشن جراثیم سے پاک ماحول کو یقینی بنانے کے لیے ہیپا فلٹرز کے ذریعے مسلسل صاف ہوا فراہم کی جاتی ہے جو سرجن اور مریض دونوں کے لیے محفوظ ماحول فراہم کرتا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ فی الحال او ٹی کمپلیکس میں 14 روایتی آپریشن تھیٹرز موجود ہیں، سندھ بھر سے کینسر اور دیگر پیچیدہ کیسز یہاں آتے ہیں جن میں سے کئی آپریشنز 6 سے 8 گھنٹے طویل ہوتے ہیں۔ ایسے میں جدید او ٹیز ایک ضرورت بن چکے ہیں۔ تین موڈیولر او ٹیز کی منظوری لے لی ہے اب مزید چار کے لیئے درخواست کریں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سول اسپتال او ٹیز
پڑھیں:
کراچی، اربعین مارچ کا فیصلہ موخر، 7 نکاتی ایجنڈے پر اتفاق
فوٹو: اسکرین گریبمجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) نے اربعین مارچ کا فیصلہ موخر کردیا، حکومت، شیعہ علما کونسل اور ایم ڈبلیو ایم نے 7 نکاتی ایجنڈے پر اتفاق کرلیا ہے۔
وفاقی وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا کہ گورنر سندھ کا مشکور ہوں، انہوں نے مذاکرات میں کردار ادا کیا۔
طلال چوہدری نے کہا کہ ہم نے درخواست کی ہے کہ اس سال بذریعہ سڑک اربعین کے لیے سفر نہ کیا جائے، حکومت عراقی ویزے کی 60 روز تک توسیع کرائی گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ بارڈر پر موجود طلبہ کو ایران داخل ہونے دیا جائے گا اور جن کے عراقی ویزا جاری ہوچکے ہیں انہیں رعایتی ٹکٹ دلوائیں گے۔
وفاقی وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ 2 سے 3 روز میں فلائٹ آپریشن بھی شروع کروایا جائے گا، معاملے پر حکومت اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے گی۔
اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے رہنما علامہ رضوی نے کہا کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو مطالبات پورے کروانے کے لیے ضامن بنادیا ہے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ جو راستہ روضہ حضرت امام علی اور امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کے روضوں کی زیارت کی جانب جارہا ہو اسے کوئی بند کر ہی نہیں سکتا۔