وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق مسعود ملک کی ملاقات،سفارتی ملاقاتوں کے حوالے سے آگاہ کیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2025ء) وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق مسعود ملک نے ملاقات کی اور پاکستان کی جانب سے بھیجے گئے سفارتی وفد کی ملاقاتوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔
(جاری ہے)
پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے وفد کی جانب سے حالیہ بھارتی بلاجواز عسکری و آبی جارحیت کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے اور امریکا و یورپ کے کامیاب سفارتی دورے پر بلاول بھٹو زرداری سمیت وفد کے دیگر ارکان کو خراج تحسین پیش کیا۔ ملاقات میں وزارت ماحولیاتی تبدیلی کے تحت حکومت کے ماحولیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے بچاؤ کےلئے اٹھائے گئے اقدامات بارے بھی گفتگو ہوئی۔\932
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ماحولیاتی تبدیلی
پڑھیں:
صدرمملکت سے یورپی یونین کے سفارتی مشن کی سبکدوش ڈاکٹر رینا کیونکا کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2025ء)صدرمملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور یورپی یونین کے مضبوط تعلقات خطے کے استحکام اور عالمی سلامتی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ،یورپی یونین پاکستان کے بڑے تجارتی اور سرمایہ کاری شراکت داروں میں شامل ہے،پاکستان یورپی یونین کے ساتھ اپنے کثیرالجہتی تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، تجارت، ماحولیات، ہجرت اور علاقائی امن جیسے مشترکہ اہداف پاک۔یورپی شراکت داری کو مزید تقویت دیں گے۔منگل کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدرمملکت نے ان خیالات کا اظہار پاکستان میں یورپی یونین کے سفارتی مشن کی سبکدوش ہونے والی سربراہ ڈاکٹر رینا کیونکاسے ایوانِ صدر میں الوداعی ملاقات کے دوران کیا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ اپنے کثیرالجہتی تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے ،پاکستان اور یورپی یونین کے مضبوط تعلقات خطے کے استحکام اور عالمی سلامتی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ،یورپی یونین پاکستان کے بڑے تجارتی اور سرمایہ کاری شراکت داروں میں شامل ہے۔
صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ایراسمس منڈس اور ہورائزن یورپ پروگرام پاکستان کے نوجوانوں کے لیے قیمتی تعلیمی اور تحقیقی مواقع فراہم کرتے ہیں،پاکستان پاک۔یورپی اسٹریٹجک انگیجمنٹ پلان پر مکمل عمل درآمد کے لیے پٴْرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ تجارت، ماحولیات، ہجرت اور علاقائی امن جیسے مشترکہ اہداف پاک۔یورپی شراکت داری کو مزید تقویت دیں گے۔صدر آصف علی زرداری نے ڈاکٹر رینا کیونکا کی پاک۔یورپی تعلقات کے فروغ میں خدمات کو سراہتے ہوئے سبکدوش ہونے والی یورپی یونین وفد کی سربراہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔