حیدرآباد: فلیٹ سے ایک شخص کی پنکھے سے لٹکی لاش برآمد
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
فائل فوٹو۔
حیدرآباد کے سب ڈویژن لطیف آباد میں فلیٹ سے ایک شخص کی پنکھے سے لٹکی لاش ملی ہے۔
مقامی پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے مطابق متوفی نشے کا عادی تھا۔
پولیس کے مطابق متوفی کے بیوی اور بچےکراچی میں رہتےتھے، جبکہ وہ فلیٹ میں اکیلا مقیم تھا۔
پولیس ترجمان کے مطابق شہری کی لاش اسپتال منتقل کی گئی ہے اور مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
کراچی، کوہی گوٹھ میں پولیس مقابلہ، دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
کراچی:شہر قائد میں شاہ لطیف پولیس نے کوہی گوٹھ پلیہ زمان ٹیکسٹائل کے قریب ایک مبینہ مقابلے کے دوران دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
چھیپا حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت اصغر اور قلبی کے نام سے ہوئی ہے جنہیں فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ملیر پولیس کے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان سے 2 پستول، چھینے گئے موبائل فون، نقد رقم اور ایک موٹرسائیکل برآمد کی گئی ہے۔