لاہور؛ ہال میں خاتون ویٹر کو تشدد کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
لاہور:
کاہنہ، چوکی صوئے آصل پولیس نے خاتون ویٹر پر تشدد کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون صوئے آصل اسٹاپ پر واقع عبداللہ شادی ہال میں ویٹر کا کام کر رہی تھی کہ ملزم نے خاتون سے ہال میں تلخ کلامی کی جس پر خاتون ویٹر نے منع کیا۔
متاثرہ خاتون ہال مینجر کے دفتر ملزم سے متعلق شکایت کرنے آئی لیکن دفتر میں پہلے سے موجود ملزم نے خاتون کو بالوں سے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔
ملزم خاتون کو بالوں سے پکڑ کر کھینچتا رہا اور چہرے پر تھپڑ مارتا رہا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ملزم اللہ وسایا کے خلاف مقدمہ درج کرکے انویسٹیگیشن کے حوالے کر دیا ہے، خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان
پڑھیں:
لاہور: گاڑی کی تلاشی پر خاتون نے لیڈی پولیس اہلکار کا سر پھاڑ دیا
علامتی تصویر۔لاہور میں محمود بوٹی ناکہ پر گاڑی کی تلاشی پر خاتون مشتعل ہوگئی۔ ڈولفن اسکواڈ کے مطابق مشتعل خاتون نے بوتل مار کر لیڈی پولیس اہلکار کا سر پھاڑ دیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق خاتون نے ایسٹرن بائی پاس پر گاڑی کھڑی کر کے ٹریفک بھی بلاک کی، اہلکاروں کیساتھ بدتمیزی کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔
پولیس کے مطابق کار سوار خاتون کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور تھانہ مناواں میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔