بینک فراڈ کیس میں نادیہ حسین کے شوہر کی ضمانت کا معاملہ لٹک گیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
سندھ ہائیکورٹ نے 53 کروڑ کے بینک فراڈ کیس میں اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر ملزم عاطف خان کی درخواست ضمانت کی سماعت ملتوی کردی۔
ایکسپریس نویز کے مطابق ہائیکورٹ میں 53 کروڑ کے بینک فراڈ کیس میں اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر ملزم عاطف خان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔
نجی کمپنی وکیل بیرسٹر اسد اشفاق نے مؤقف اختیار کیا کہ ہمیں تیاری کیلئے وقت دیا جائے، جس پر عدالت نے مہلت دیتے ہوئے سماعت کو 30 جون تک ملتوی کردیا۔
استغاثہ کے مطابق ملزم پر الزام ہے کہ اس نے امتیاز اور فیصل کے ساتھ ملکر فراڈ کیا۔ ملزمان نے نجی کمپنی کو 53 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا۔ اداکارہ نادیہ حسین مقدمے میں ضمانت پر ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نادیہ حسین
پڑھیں:
ڈیگاری قتل کیس، ملزم سردار شیرباز ساتکزئی کی ضمانت منظور
جسٹس اقبال کاکڑ نے ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزم کو 5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانیکا حکم دیا۔ اسلام ٹائمز۔ عدالت عالیہ بلوچستان نے ڈیگاری قتل کیس میں گرفتار ہونے والے ملزم سردار شیرباز ساتکزئی کی ضمانت منظور کر لی۔ کوئٹہ کے نواحی علاقے میں غیرت کے نام پر قتل ہونے والے جوڑے کے کیس کی سماعت کے دوران جسٹس اقبال کاکڑ نے ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزم کو 5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ پولیس کی تحقیقات کے مطابق مقامی جرگے نے مذکورہ خاتون اور مرد کے قتل کا حکم دیا تھا۔ حکومت نے واقعہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اقدامات اٹھائے اور قبائلی نظام کو مسترد کرتے ہوئے اس معاملے کو قانون کے تحت دیکھنے کا فیصلہ کیا۔ پولیس کی تحقیقات میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ مقتولہ کا اپنا خاندان بھی اس جرم میں ملوث ہے۔ مقتولہ کا بھائی جلال ستک زئی مقدمے میں اہم ملزم نامزد کیا گیا، جبکہ ایک اور ویڈیو میں مقتولہ کی والدہ گل جان کو قتل کو "بلوچ قبائلی روایت” قرار دیتے ہوئے جواز پیش کرتے دیکھا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ قبیلے کے بزرگ اس فیصلے کے ذمہ دار نہیں تھے۔