تیمور حسن وحدت یوتھ ملتان کے ڈویژنل صدر منتخب، علامہ سید احمد اقبال رضوی نے حلف لیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
کنونشن میں وحدت یوتھ کی تمام تحصیلوں کے نمائندگان شریک ہوئے جنہوں نے نئے ڈویژنل صدر کے انتخاب کے لیے خفیہ رائے شماری میں حصہ لیا۔ تیمور حسن دوسری بار وحدت یوتھ کے ڈویژنل صدر منتخب ہوگئے، نومنتخب ڈویژنل صدر کا اعلان مرکزی وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے شعبہ یوتھ کے ڈویژنل کنونشن کا سلسلہ جاری ہے، ملتان ڈویژن کا صدائے عدل کنونشن مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹریٹ مسجد ولی العصر میں منعقد ہوا، کنونشن کے موقع پر فرزندان حسین حامیان مظلومین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، کانفرنس میں مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی وحدت یوتھ پاکستان سید کمیل نقوی، مرکزی صدرایمپلائز ونگ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سلیم عباس صدیقی، مرکزی صدر عزاداری ونگ علامہ سید اقتدار حسین نقوی، مرکزی وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے خصوصی شرکت اور خطاب کیا۔ کنونشن میں ممبر ڈویژنل امن کمیٹی، صوبائی صدر عزاداری ونگ انجینئر سخاوت علی سیال، صدر ادارہ خودی سید جواد رضا جعفری، صوبائی آرگنائزر مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب علامہ قاضی نادر حسین علوی، مولانا ساجد رضا اسدی، صفدر حسین خان، علی رضا زیدی، عون رضا انجم گوپانگ ایڈووکیٹ، ثقلین نقوی اور دیگر شریک تھے۔ کنونشن میں وحدت یوتھ کی تمام تحصیلوں کے نمائندگان شریک ہوئے جنہوں نے نئے ڈویژنل صدر کے انتخاب کے لیے خفیہ رائے شماری میں حصہ لیا۔تیمور حسن دوسری بار وحدت یوتھ کے ڈویژنل صدر منتخب ہوگئے، نومنتخب ڈویژنل صدر کا اعلان مرکزی وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کیا اور حلف بھی لیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: علامہ سید احمد اقبال رضوی نے ڈویژنل صدر وحدت یوتھ کے ڈویژنل
پڑھیں:
اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مرکزی بینک کے ذخائر 17.25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد مرکزی بینک کے پاس موجود غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 86 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔ ماہرین نے اس پیش رفت کو ملکی مالیاتی استحکام اور بیرونی ادائیگیوں کی صلاحیت کے لیے مثبت اشارہ قرار دیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے ترجمان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 18 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔ ترجمان کے مطابق یہ اضافہ بیرونی ادائیگیوں کے مؤثر انتظام اور مالیاتی استحکام کے تناظر میں اہم پیش رفت ہے۔
اگرچہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں اضافہ ہوا، تاہم ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر معمولی کمی کے بعد 22 ارب 66 کروڑ 96 لاکھ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس موجود غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 5 ارب 41 کروڑ 10 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیے گئے، جس کے باعث مجموعی ذخائر میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں مسلسل اضافہ اس بات کی علامت ہے کہ پاکستان کی بیرونی ادائیگیوں کی صلاحیت بہتر ہو رہی ہے، جبکہ درآمدی بل کی ادائیگی اور روپے کے استحکام کے لیے بھی یہ مثبت پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔
تاہم ماہرین نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں کمی ظاہر کرتی ہے کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ برقرار ہے، جس پر مسلسل نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔
اقتصادی ماہرین کے مطابق اگر آنے والے ہفتوں میں ترسیلاتِ زر، بیرونی سرمایہ کاری، برآمدات اور بین الاقوامی مالی معاونت کا سلسلہ برقرار رہا تو پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں مزید بہتری آنے کا امکان ہے، جس سے ملکی معیشت اور مالیاتی استحکام کو مزید تقویت مل سکتی ہے۔