یوٹیوبر رجب بٹ کیخلاف لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی کے مقدمے میں پیش رفت
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
سیشن کورٹ لاہور میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کے مقدمے میں پیش رفت ہوئی جب کہ رجب بٹ نے عبوری ضمانت کی درخواست واپس لے لی۔
یوٹیوبر رجب بٹ ، سلمان حیدر سمیت دیگر کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج سید نجف حیدر کاظمی نے عبوری ضمانت پر سماعت کی، رجب بٹ کی جانب سے میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔
تفتیشی افسر نے عدالت میں بیان دیا کہ رجب بٹ سمیت تین ملزمان تفتیش میں قصوروار نہیں ہیں، تفتیشی افسر کے بعد کے بعد رجب بٹ نے عبوری ضمانت واپس لے لی۔
عدالت نے شریک ملزم سلمان حیدر کی عبوری ضمانت میں تین جولائی تک توسیع کردی۔
تھانہ نواب ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی راہنماؤں کی حفاظتی ضمانت کی درخواستیں منظور کر لیں
پشاور ہائیکورٹ نے انسداد دہشت گردی عدالت فیصل آباد سے سزا کے کیس میں پی ٹی آئی راہنماؤں کی حفاظتی ضمانت کی درخواست منظور کی۔ عدالت نے 11 اگست تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی راہنماؤں کی حفاظتی ضمانت کی درخواستیں منظور کر لیں۔ پشاور ہائیکورٹ نے انسداد دہشت گردی عدالت فیصل آباد سے سزا کے کیس میں شبلی فراز اور زرتاج گل وزیر کی حفاظتی ضمانت کی درخواست منظور کی۔ عدالت نے 11 اگست تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی، درخواستوں پر سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس فرح جمشید نے کی، عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت فیصل آباد نے گزشتہ ہفتے 9 مئی کیس میں زرتاج گل اور شبلی فراز کو قید کی سزا سنائی تھی۔