لاہور:

کاہنہ، چوکی صوئے آصل پولیس نے خاتون ویٹر پر تشدد کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون صوئے آصل اسٹاپ پر واقع عبداللہ شادی ہال میں ویٹر کا کام کر رہی تھی کہ ملزم نے خاتون سے ہال میں تلخ کلامی کی جس پر خاتون ویٹر نے منع کیا۔

متاثرہ خاتون ہال مینجر کے دفتر ملزم سے متعلق شکایت کرنے آئی لیکن دفتر میں پہلے سے موجود ملزم نے خاتون کو بالوں سے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔

ملزم خاتون کو بالوں سے پکڑ کر کھینچتا رہا اور چہرے پر تھپڑ مارتا رہا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ملزم اللہ وسایا کے خلاف مقدمہ درج کرکے انویسٹیگیشن کے حوالے کر دیا ہے، خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

گوجرانوالا: نشئی باپ کا بیٹیوں پر تشدد، ایک بچی جاں بحق، 2 زخمی

تصویر، جیو نیوز اسکرین گریب

گوجرانوالا میں نشئی باپ نے بیٹیوں پر ڈنڈوں سے تشدد کر ڈالا جس میں ایک بیٹی جاں بحق جبکہ دوسری زخمی ہوگئی۔

پولیس کے مطابق تشدد سے 7 سال کی بیٹی جاں بحق اور 2 بیٹیاں زخمی ہوئی۔

ملزم کمرے میں آئس کا نشہ کر رہا تھا کہ اس دوران بیٹیاں کمرے میں گئیں تو ملزم نے مارنا شروع کردیا۔

واقعے کے وقت بچیوں کی والدہ گھر پر موجود نہیں تھی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مزید تحقیقات شروع کردیں۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور: اشیاء کی ڈلیوری کے بہانے وارداتیں کرنے والا گروپ گرفتار
  • لاہور؛ گھروں میں اشیاء کی ڈلیوری کے بہانے وارداتیں کرنے والا گروپ گرفتار
  • راولپنڈی؛ رشتہ کروانے کے بہانے شہریوں کو لوٹنے والا گینگ گرفتار
  • لاہور: کھانے کے پیسے مانگنے پر نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزمان گرفتار
  • خاتون کی کردار کشی اور جعلی خبریں چلانے والا ملزم گرفتار، جرم کا بھی اعتراف
  • کزن کو خنجر کے وار سے قتل کرنے والا سفاک ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار
  • کلر سیداں پولیس کی کارروائی، شہری کو قتل کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار
  • گوجرانوالا: نشئی باپ کا بیٹیوں پر تشدد، ایک بچی جاں بحق، 2 زخمی
  • لاہور: گھریلو جھگڑے پر کزن نے کزن کو خنجر کے وار سے قتل کردیا