کراچی: سرجانی ٹاؤن میں ناراض بیوی کو منانے کے دوران شوہر نے خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگالی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
کراچی:
سرجانی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر فور ڈی میں گھر کے اندر خود سوزی کے واقعے میں میاں، بیوی اور ماموں جھلس کر زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال برنس وارڈ لیجایا گیا۔
اس حوالے سے ایس ایچ او سرجانی محمد علی شاہ نے بتایا کہ واقعہ گھریلو جھگڑے کے دوران پیش آیا ہے جس میں 25 سالہ ریحان نے گھریلو جھگڑے کے دوران خود پر پیٹرول چھڑک کر خود سوزی کی تھی جس کی آگ بجھانے کے دوران اس کی اہلیہ 22 سالہ عائشہ اور خاتون کے ماموں 40 سالہ طارق بھی جھلس کر زخمی ہوگئے جبکہ جھلس کر زخمی ہونے والے ریحان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
زخمی ریحان اپنی ناراض بیوی کو منانے کے لیے سسرالی رشتے دار کے گھر گیا تھا جہاں بات چیت کے دوران ہونے والی تلخ کلامی میں یہ واقعہ پیش آیا، تاہم پولیس اس حوالے سے واقعے کی مزید تحقیقات اور شواہد حاصل کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے دوران
پڑھیں:
لاہور: بل بورڈ کی تنصیب کے دوران کرنٹ لگنے سے 4 افراد جاں بحق
لاہور کے علاقے شاہدرہ میں دولت خان روڈ پر بل بورڈ لگانے کے دوران کرنٹ لگنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق ریسکیو 1122 نے کہا کہ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ 4 افراد بل بورڈ لگا رہے تھے کہ ان کو کرنٹ لگ گیا، جس کے نتیجے میں چاروں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق مرنے والوں میں 45 سالہ ندیم ولد رمضان، 25 سالہ نعمان ولد خالد، 26 سالہ اویس ولد توحید اور ایک نامعلوم شخص شامل ہیں۔