راولپنڈی؛ رقم کم دینے پر جھگڑا، نوجوان کی فائرنگ سے جیولری شاپ کا مالک جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
راولپنڈی:
تھانہ صادق آباد کے علاقے میں فائرنگ سے جیولری شاپ کا مالک عقیل عباسی جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ لین دین کا شاخسانہ ہے، رقم کم دینے پر جھگڑا ہوا جس دوران شاپ پر لڑکی کے ساتھ آئے نوجوان نے فائرنگ کی۔
فائرنگ اور جھگڑے کے دوران نوجوان خود بھی ہاتھ پر چوٹ لگنے سے زخمی ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے تعاقب میں ہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا، مقتول کی لاش پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
راولپنڈی: خاتون کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا
علامتی تصویر۔راولپنڈی کے علاقے تھانہ گوجر خان کے علاقے میں خاتون کو ریپ کے بعد قتل کر دیا گیا۔ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ خاتون کے قتل کا واقعہ سٹی پیلس محلہ بابا رحیم شاہ میں پیش آیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق مقامی جیولرز اور نجی بینک ملازم نے خاتون سے کروڑوں روپے کے زیورات ہتھیا کر بلیک میل کیا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کے شوہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ شوہر نے بتایا کہ ملزمان نے میری اہلیہ کو زیادتی کے بعد زہریلی گولیاں کھلائی تھیں۔
پولیس کے مطابق تھانہ گوجر خان پولیس نے مقدمے میں نامزد تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق مقدمے کی تفتیش ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی زیر نگرانی کی جا رہی ہے، مقتولہ کا پوسٹ مارٹم کیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔